بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

کرپشن میں ملوث شخص کی تشہیر ۔۔۔تحریک انصاف کانواز شریف کے خلاف الیکشن کمیشن کو خط ،بڑا مطالبہ کردیاگیا

datetime 9  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو کرپشن سمیت تمام جرائم میں سزاء سنانے کے بعد میڈیا میں تشہیری رکوانے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔پی ٹی آئی کی مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ خط کے متن کے مطابق احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 6جولائی کو کرپشن سمیت تمام جرائم میں سزا سنائی ٗ

مسلم لیگ (ن )کی جانب سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں میاں نواز شریف کی تشہیری مہم جاری ہے۔خط کے متن کے مطابق ایک ایسے شخص جسے عدالت کی جانب سے مجرم قرار دے کر سزا کا اعلان کیا جا چکا ہو کی قومی میڈیا پر تحسین،ستائش اور تشہیر اخلاقی اور قانونی طور پر نامناسب اور مکمل نا جائز ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ میاں نواز شریف تشہیری مہم پیمرا رولز سے متصادم اور ملک میں جرائم پیشہ ذہنیت کی پروموشن کے مترادف ہے،اس کے ساتھ کرپشن میں ملوث شخص کی تشہیر قوم سے زیادتی ،سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی اور الیکشن کمیشن کیلے ایک امتحان ہے۔خط میں چیف الیکشن کمشنر سے نوٹس لینے اور لاہور ہائی کورٹ کے ان احکامات جن کے ذریعے الطاف حسین کی تشہیر پر پابندی عائد کی گئی ہے سے رہنمائی لیتے ہوئے پیمرا اور دیگر متعلقہ اداروں کو اشتہاری مہم بند کروانے کے جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔  پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو کرپشن سمیت تمام جرائم میں سزاء سنانے کے بعد میڈیا میں تشہیری رکوانے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔پی ٹی آئی کی مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ خط کے متن کے مطابق احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 6جولائی کو کرپشن سمیت تمام جرائم میں سزا سنائی ٗمسلم لیگ (ن )کی جانب سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں میاں نواز شریف کی تشہیری مہم جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…