اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ریڈ وارنٹ گرفتاری جاری ہوتے ہی نواز اور مریم کاکلثوم کی بیماری کا بیانیہ غیر موثر،نواز شریف کلثوم نواز کی بیماری کا بہانہ بھی بھول گئے،خبر رساں ادارے نے سنگین دعوے کردیئے

datetime 8  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیب حکام کی طرف سے گرفتاری کیلئے نواز شریف اور مریم نواز کے ریڈ وارنٹ جاری ہوتے ہی کلثوم نواز کی بیماری کا بیانیہ غیر موثر ہوگیا ہے۔ نواز شریف نے اعلان کیا تھا کہ کلثوم نواز وینٹی لیٹر پر ہیں اور زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں جب کلثوم نواز کو ہوش آیا اور ان سے بات چیت ہوئی اس کے بعد پاکستان واپس جانے کا فیصلہ کروں گا

تاہم پاکستان میں نیب حکام نے نواز شریف اور مریم نواز کو مجرم قرا ردیئے جانے کے فوراً بعد انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کرادیئے ۔ خبر رساں ادارے آن لائن کے مطابق ریڈ وارنٹ جاری ہوتے ہی نواز شریف اور مریم نواز ہسپتال میں مبینہ طور پر پڑی کلثوم نواز کو بھول گئے اورفوراً واپس پاکستان آنے کا پروگرام بنایا۔ شریف خاندان گزشتہ کئی ماہ سے کلثوم نواز کی بیماری کا بیانیہ بنا کر لندن میں مقیم ہے تاہم لندن کے ڈاکٹرز کی طرف سے کلثوم نواز کی بیماری بارے حقائق بیان کرنے سے بھی روکا گیا ہے۔ نواز شریف کا کلثوم نواز کی بیماری کا بیانیہ بھی اب غیر موثر ہوگیا ہے اور ریڈ وارنٹ جاری ہوتے ہوئے نواز اور مریم واپس پاکستان آرہے ہیں اور اپنی گرفتاری کیلئے تیار ہیں۔ شریف خاندان جب سے کرپشن کے بھنور میں پھنسا ہے وہ بیماری کا بیانیہ بنا کر عوام سے ہمدردی کے جذبات حاصل کرنے کی ناکام کوشش کرتا رہا ہے اب بیماری کا بیانیہ بھی ناکام ہوگیا اور مجرم قرار دیئے جانے کے بعد وہ اب واپس پاکستان آرہے ہیں۔  نیب حکام کی طرف سے گرفتاری کیلئے نواز شریف اور مریم نواز کے ریڈ وارنٹ جاری ہوتے ہی کلثوم نواز کی بیماری کا بیانیہ غیر موثر ہوگیا ہے۔ نواز شریف نے اعلان کیا تھا کہ کلثوم نواز وینٹی لیٹر پر ہیں اور زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں جب کلثوم نواز کو ہوش آیا اور ان سے بات چیت ہوئی اس کے بعد پاکستان واپس جانے کا فیصلہ کروں گا تاہم پاکستان میں نیب حکام نے نواز شریف اور مریم نواز کو مجرم قرا ردیئے جانے کے فوراً بعد انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کرادیئے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…