ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف شاندار فتح ! آرمی چیف قمر باجوہ نےقومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

datetime 8  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آئی این پی )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو زمبابوے میں شاندار فتح اور ٹی ٹوئنٹی کی ٹاپ کرکٹ ٹیم بننے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند اور کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے ۔ اتوار کو پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو زمبابوے میں شاندار فتح اور ٹی ٹوئنٹی کی ٹاپ کرکٹ ٹیم بننے پر مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے پاکستان ایک امن پسند اور کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے ۔دریں اثنا سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے فخرزمان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کو 6وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ پاکستان نے 184رنز کا ہدف 19.2اوورز میں4وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا،فخر زمان نے 46گیندوں پر3چھکوں اور12چوکوں کی مدد سے91رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کدرار ادا کیا جبکہ دیگر بلے بازوں میں شعیب ملک43،سرفراز احمد28اور آصف علی 17رنز بنا سکے،

فخر زمان کو میچ میںجارحانہ 91رنز بنانے پر مین آف دی میچ اور سیریز میں مجموعی طور پر278رنز بنانے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔سہ ملکی سیریز کے بعد پاکستان اور زمبابوے کے مابین 5ایک روزہ میچوں کی سیریز 13جولائی سے شروع ہو گی۔اتوار کو ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔فائنل کیلئے پاکستانی سکواڈ میں2جبکہ کینگروز نے سکواڈ میں کوئی تبدیلی نہ کی۔قومی ٹیم میں حارث سہیل کی جگہ صاحبزادہ فرحان نے ڈیبیوکیا جبکہ عثمان شنواری کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ فنچ الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 183رنز بنائے۔

اوپننگ بلے باز آرکی شارٹ 76، کپتان ایرون فنچ 47 اور ٹریوس ہیڈ 19 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ 4 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔ فاسٹ بولر محمد عامر نے 3، شاداب خان 2، فہیم اشرف، حسن علی اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔گرین شرٹس کی جانب سے ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا جس کا فائدہ کینگروز بلے بازوں نے بھرپور انداز سے اٹھایا، اننگز میں گرین شرٹس کی جانب سے 3کیچز چھوڑے گئے۔اوپننگ بلے باز ایرون فنچ اور آرکی شارٹ نے جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور گراونڈ کے چاروں اطراف زبردست اسٹروکس کھیلے اور دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ پر 95رنز جوڑے اور اس دوران ایرون فنچ کا کیچ شعیب ملک اور آرکی شارٹ کا ایک کیچ آصف علی نے چھوڑا۔

ایرون فینچ3چھکوں اور 2چوکوں کی مدد سے 27گیندوں پر 47رنز بنا کر آوٹ ہوئے، انہیں شاداب خان نے میدان بدر کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے 184رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کا آغاز کچھ اچھا نہ ہوا اور پہلے ہی اوور میں2کھلاڑی پویلین لوٹ گئے اوپننگ بلے باز فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے میچ کی شروعات کی اور بغیر کسی شراکت کے بلے باز فرحان پہلی بال پر اسٹمپڈ آئوٹ ہوگئے،بلے باز حسین طلعت تیسرے نمبر پر آئے اور تین رنز پر کیچ آئوٹ ہو کر پویلین کا رخ کرلیا جب کہ چوتھے نمبر پر کپتان سرفراز احمد کی انٹری ہوئی جو صرف 28رنز بنا سکے اور رن آئوٹ ہوگئے۔ نئے آنے والے بلے باز شعیب ملک نے اوپنر فخر زمان کیساتھ ملکر چوتھی وکٹ کیلئے 107رنز کی پارٹنر شپ قائم کی اور پاکستان کو مشکلات سے نکال کر جیت کی پوزیشن میں لاکھڑا کیا۔

فخر زمان 154رنز کے مجموعی سکور پر91رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہو گئے۔فخر زمان نے 46گیندوں پر3چھکوں اور12چوکوں کی مدد سے91رنز سکور کئے۔پاکستان نے 184رنز کا ہدف 19.2اوورز میں4وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔پاکستان کی جانب سے شعیب ملک43اور آصف علی 17رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔شعیب ملک نے 37گیندوں پر1چھکے اور3چوکوں کی مدد سے 43رنز سکور کئے۔آسٹریلیا کی جانب سے میکسویل نے2جبکہ رچرڈسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔فخر زمان کو میچ میںجارحانہ 91رنز بنانے پر مین آف دی میچ اور سیریز میں مجموعی طور پر278رنز بنانے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے میچ 13، 16، 18، 20اور 22جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…