ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

”اگر نوازشریف ان کو ساتھ لاتے ہیں تو میں نوازشریف کے ساتھ کھڑا ہو ںگا“ مبشر لقمان نے نوازشریف کو اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کر دی

datetime 8  جولائی  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف ، مریم نواز اورکیپٹن (ر)صفدر کو سزا دی ہے ۔ خبر کی تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے بروز جمعہ 13تاریخ کو وطن واپسی کا اعلان کر دیا ہے ۔ یہ اعلامیہ جاری ہوتے ہی میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ اگر وہ واپس آتے ہیں تو کیا ہو گا ؟

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں سینئرصحافی محمد مالک نے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان سے سوال کیا کہ اگر نواز شریف اور ان کی صاحبزادی واپس آتے ہیں اور اپیل دائر کرنے کیساتھ گرفتاری دے دیتے ہیں تو پھر کیا ہو گا ۔ مبشرلقمان نے جواب دیتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو پیشکش کی ہے کہ اگر وہ اپنے بیٹوں کو پاکستان لے کر آتے ہیں تو میں ان کیساتھ کھڑا ہو ں اور اگر ایسا نہیں کرتے تو دوسروں کے بچوں سے بھی امید نہ رکھیں ۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نوازشریف کو گیارہ سال ،مریم نواز کو آٹھ سال جبکہ کیپٹن صفد ر کو اعانت جرم میں ایک سال قید با مشقت کی سزا سنائی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…