جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

یہ کام میرے اور میرے بھائی کے درمیان تھا،اس سے کسی فریق کا کوئی نقصان نہیں ہوا، ہم اسے تسلیم کرتے ہیں ،برطانیہ کو بھی اعتراف نہیں۔۔۔! مریم نواز کی ایک اور قلابازی، حیرت انگیز اعلان کردیا

datetime 7  جولائی  2018 |

لندن(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے 13جولائی بروز جمعہ کو اپنے والد نوازشریف کے ہمراہ وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہمارا فیصلہ تھا کہ والدہ کے ہوش میں آنے تک وطن واپس نہیں جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر نے امید دلائی ہے کہ والدہ آئندہ چند روز میں ہوش میں آجائیں گی ،اب میں اور میرے والد نوازشریف جمعہ کو پاکستان جائیں گے ،25جولائی کو عوامی عدالت لگے گی ،

کارکن الیکشن کی تیاری کریں، نوازشریف پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا ،جب برطانیہ اس ٹرسٹ ڈیڈ کو درست کہہ رہا ہے تو پاکستانی عدالت اس ٹرسٹ ڈیڈ کو کیسے غلط قرار دے سکتی ہے ،میں اور میرا بھائی آج بھی اس ٹرسٹ ڈیڈ کو اون کرتے ہیں ،ریڈ وارنٹس کو اپنے پاس رکھیں اور ان کو ڈکٹیٹر کیلئے سنبھال کر رکھیں ۔ وہ ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں ۔ مریم نواز نے کہا کہ پورا فیصلہ مفروضات پر دیا گیا ، نوازشریف کا احتساب جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں بھی ہوا، سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف بھی نوازشریف کے خلاف کچھ ثابت نہ کر سکے ، منی لانڈرنگ کے الزامات سے نوازشریف کو بری کردیا گیا ، نوازشریف پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، فیصلہ میں لکھا ہے کہ کرپشن کا ثبوت نہیں ملا مگر اس کے باوجود بھی سزا دی گئی ، فیصلے میں لکھا ہے کہ نوازشریف نے کوئی کرپشن نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ ڈیڈ میرے اور میرے بھائی کے درمیان تھی اس سے کسی فریق کا کوئی نقصان نہیں ہوا، میں اورمیرا بھائی آج بھی اس ٹرسٹ ڈیڈ کی ملکیت تسلیم کرتے ہیں ، عدالت یا کوئی اور شخص یہ کہنے والا کون ہوتا ہے کہ ٹرسٹ ڈیڈ غلط ہے ، برطانیہ جب اس ٹرسٹ ڈیڈ کو درست کہہ رہا ہے تو پاکستانی عدالت اس ٹرسٹ ڈیڈ کو کیسے غلط قرار دے سکتی ہے ، ایک منتخب وزیراعظم کے ساتھ بدترین سلوک کیا گیا اور ان کا میڈیا ٹرائل کیا گیا ۔

مریم نواز نے کہا کہ ریڈ وارنٹس کو اپنے پاس رکھیں اور ان کو ڈکٹیٹر کیلئے سنبھال کر رکھیں ، پہلے ہمارا فیصلہ تھا کہ والدہ کے ہوش میں آنے تک وطن واپس نہیں جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر نے امید دلائی ہے کہ والدہ آئندہ چند روز میں ہوش میں آجائیں گی ۔ مریم نواز نے جمعہ کو وطن واپس آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہ میں اور میرے والد نوازشریف جمعہ کو پاکستان جائیں گے ۔ مریم نواز نے کہاکہ25جولائی کو عوامی عدالت لگے گی ،کارکن الیکشن کی تیاری کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…