اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ہمیں انتخابی مہم چلانے سے روکا جارہا ہے،بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ نے سنگین الزام لگا دیا

datetime 7  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے الزام لگایا ہے کہ ہمارے کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور کراچی میں انتخابی مہم اور جھنڈے لگانے سے روکا جارہا ہے، کارکنوں میں ڈر اور خوف کی فضا پیدا ہونے پر تشویش ہے ،بتایا جائے چھاپے اور گرفتاریاں کیوں کی جارہی ہیں؟ ہمارے کارکن اور ووٹرز کھل کر انتخابی عمل میں حصہ نہیں لے سکتے، سیاستدانوں کو عدالتوں سے سزائیں افسوسناک ہے۔

جوکچھ ہواوہ ن لیگ کی کوتاہیوں کانتیجہ ہے،نوازشریف کووطن واپس آکرگرفتاری دینی چاہیے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کے ووٹرز کو حق رائے دہی سے محروم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، مردم شماری میں بھی کراچی اور حیدرآباد کے شہریوں سے فراڈ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، کارکنوں میں ڈر اور خوف کی فضا پیدا کردی گئی ہے جس پر تشویش ہے، بتایا جائے چھاپے اور گرفتاریاں کیوں کی جارہی ہیں؟ ہمارے کارکن اور ووٹرز کھل کر انتخابی عمل میں حصہ نہیں لے سکتے، کارکنوں کی گرفتاریاں قبل ازوقت انتخابات اور دھاندلی ہے۔ایم کیوایم رہنما کا کہنا تھاکہ کراچی میں انتخابی مہم اور جھنڈے لگانے سے روکا جارہا ہے، شہر میں صرف پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کے بینرز لگے ہوئے ہیں، شہر کے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے بینرز ہٹادیئے گئے ہیں جس سے ایسا لگ رہا ہے کہ کچھ جماعتیں منظور نظر ہیں۔نوازشریف کی سزا کے فیصلے پر رد عمل میں فاروق ستار نے کہا کہ سیاسی رہنماں کو عدالتوں سے سزا ہونا افسوسناک بات ہے لیکن سپریم کورٹ نے کسی کو نااہل قرار دیا تو فیصلے کو ماننا چاہیے اور کسی کے خلاف ٹھوس شواہد اور ثبوت کی بنا پر ہی مقدمات بننے چاہئیں، کیس میں عدل و انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے کہا تھا وہ نیب اور احتساب عدالتوں کا نظام درست کریں گے، وہ پانچ سال حکومت میں رہے لیکن نیب قوانین میں ترمیم نہیں کی۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…