اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ مزید آدھا گھنٹہ لیٹ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس کا ڈھائی بجے سنایا جانے والا فیصلہ مزید آدھا گھنٹہ لیٹ کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل فیصلہ ساڑے 12بجے سنائے جانے کا اعلان کیا گیا تھا اور جب فریقین کے وکلا عدالت میں فیصلہ سننے کیلئے موجود تھے تو عدالتی عملے نے انہیں بتایا کہ جج محمد بشیر نے اپنے چیمبر سے
حکم بھیجا ہے کہ فیصلہ دن ڈھائی بجے سنایا جائے گا تاہم پھر فیصلہ سنائے جانے کے وقت میںمزید آدھا گھنٹہ توسیع کرتے ہوئے فیصلہ 3بجے سنانے کے اعلان کیا گیا اور اب ایک بار پھر فیصلہ سنائے جانے کے وقت میں آدھے گھنٹے کی توسیع کر دی گئی ہے اور اب فیصلہ ساڑھے تین بجے سنایا جائے گا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق فیصلہ سنائے جانے کے وقت میں میں آدھے گھنٹے کی مزید توسیع کر دی گئی ہے۔