جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی سابق حکومت کا ایک اور ’’کارنامہ‘‘ سامنے آگیا،آخرکون دیگا اس کا حساب۔۔۔؟؟؟

datetime 4  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف حکومت میں خیبرپختونخوا کو جاپان اور اقوام متحدہ کی جانب سے خواتین کے لیے ملنے والی کروڑوں روپے مالیت کی پنک بسیں بغیر استعمال کیے کھڑی کھڑی ناکارہ ہونے لگی ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت میں خیبرپختونخوا کوجاپان اور اقوام متحدہ کی جانب سے خواتین کے لیے پنک بسیں امداد کے طور پر دی گئیں تھیں، کروڑوں روپے مالیت کی پنک بسوں کا افتتاح پی ٹی آئی حکومت نے اپنے آخری ایام میں 11مئی کو کیا.

افتتاح کے بعد پنک بسیں پشاور کے جنرل بس اسٹینڈ میں کھڑی کردی گئیں۔ پی ٹی آئی حکومت نے پنک بسیں مردان اور ایبٹ آباد کیلئے مختص کی تھیں۔ جنرل بس اسٹینڈ میں بسیں کھلے آسمان تلے کھڑی ہونے سے ناکارہ ہورہی ہیں بسوں کا رنگ بھی خراب ہوتا جارہا ہے جبکہ بسوں کی صفائی کا بھی خیال نہیں رکھا جارہا۔سابق وزیر اعلیٰ کے ترجمان شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ جاپان حکومت نے پی ٹی آئی حکومت کو پنک بسیں تحفے میں دی تھیں بسیں ملنے کے بعد یہ متعلقہ ادارے کے حوالے کردی گئی تھیں تاکہ بسیں متعلقہ اضلاع کو بھجوائی جاسکیں۔ تاہم بسیں متعلقہ اضلاع تک پہنچ ہی نہیں سکیں، بسیں متعلقہ اضلاع کو نہ جانا اور اسی طرح کھڑی رہنا افسوس ناک ہے۔اس سلسلے میں صوبائی وزیر اطلاعات ظفر اقبال بنگش سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا اس حوالے سے معلومات کی جارہی ہیں متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جارہا ہے اور معلوم کیا جارہا ہے کہ بسیں استعمال میں کیوں نہیں لائی جارہیں۔واضح رہے تحریک انصاف کی جانب سے خیبر پختونخوا میں تبدیلی لانے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن وہ عوام  کی توقعات پر پورا اترنے میں کافی حد تک ناکام نظر آئی ہے۔ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ وہ ان گاڑیوں کو بروقت استعمال میں لاتی لیکن عدم دلچسپی کی وجہ سے ایسا نہ ہوسکااور وہاں کی خواتین اس سہولت سے فائدہ نہ اٹھا سکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…