بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

شیخ رشید نے ن لیگ کوچکمہ دیکر پولنگ ہونے سے پہلے ایسا کام کردیا کہ سابق حکمران جماعت کی اعلیٰ قیادت ہاتھ ملتی رہ گئی

datetime 3  جولائی  2018 |

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ وراولپنڈی کے 2حلقوں این اے60اور62سے امیدوار شیخ رشید احمد نے مسلم لیگ ن راولپنڈی کی قیادت کو چکمہ دے کر انتخابی مہم کے اختتامی بڑے جلسوں کے لئے لیاقت باغ اپنے نام کر لیا شیڈول کے مطابق شیخ رشید 22جولائی کو لیاقت باغ میں این اے60کا آخری جلسہ منعقد کریں گے جس سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی خطاب کریں گے ۔

جبکہ 23جولائی کو لیاقت باغ میں حلقہ این اے62کا اختتامی جلسہ عام منعقد کیا جائے گاجبکہ 23جولائی رات12بجے کے بعد انتخابی مہم بند ہو جائے گی۔ شیخ رشید احمد نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت دونوں حلقوں کے ریٹرننگ افسران کو پہلے ہی لیاقت باغ میں جلسے کے لئے درخواستیں جمع کرا دی تھیں جن میں22اور23جولائی کو لیاقت باغ میں اختتامی جلسوں کے لئے اجازت طلب کی گئی تھی جس کے بعد شیخ رشید کے حامیوں نے لیاقت میں مسلسل دونوں دن جلسوں کے لئے پہلے ہی تشہیری مہم شروع کر رکھی تھی اس ضمن میں سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ شیخ رشید احمد بھرپورعوام رابطہ مہم کے ساتھ مخالفین کے خلاف نفسیاتی مہم بھی کامیابی سے چلا رہے ہیں جس کے تحت انہوں نے دونوں دن لیاقت باغ میں جلسوں کا پیشگی اعلان کر کے مخالفین کے لئے لیاقت باغ میں جلسے کا راستہ بند کر دیا ہے اور شہر میں ان کی بڑی سیاسی حریف جماعت مسلم لیگ ن کو متبادل جگہ کا انتخاب کرنا پڑے گا سیاسی حلقوں کے مطابق مسلم لیگ ن ٹکٹوں کی تقسیم میں تاخیر اور اس کے بعد پیدا ہونے والی الجھنوں میں پھنسی رہی جرگوں ، صلح صفائی اور ٹکٹ سے محروم امیدواروں کو منانے میں مصروف مسلم لیگ ن کو بروقت اندازاہ ہی نہ ہو سکا یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ لیاقت باغ کا تاریخی گراؤنڈ ہمیشہ سے سیاسی سرگرمیوں کا محور رہا ہے اور بالخصوص ہر بڑی سیاسی جماعت یا سیاسی اتحاد کی کوشش رہی ہے کہ انتخابی مہم کا آخری جلسہ لیاقت باغ منعقد کیا جائے ۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…