پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

مریم نواز کی انتخابی مہم،لیگی کارکن اصلی شیر لیکر میدان میں آگیا ،الیکشن تک اس شیر کو۔۔میاں ضیاء کے اعلان سے مخالفین پر خوف طاری

datetime 2  جولائی  2018

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مریم نواز کی الیکشن مہم کے لیے ایک کارکن اصلی شیر میدان میں لے آیا۔نجی ٹجی ٹی وی کے مطابق میاں ضیاء کا کہنا ہے کہ 25 جولائی کو پولنگ کے دن تک وہ روزانہ این اے 127 کی ہر گلی اور محلے میں شیر لے کر جائیں گے اور اپنی رہنما کی انتخابی مہم چلائیں گے۔واضح رہے کہ الیکشن 2018 میں مریم نواز قومی اسمبلی کے حلقے این 127 (لاہور 5) اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 173 (لاہور 30) سے انتخاب لڑ رہی ہیں۔

این اے 127 میں مریم نواز کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ ہوں گے۔یہ حلقہ عوامی کالونی، چنگی امر سندھو، بوسٹن کالونی،گرین ٹاؤن، فضل حق کالونی، کوہ نور ہاؤسنگ اسکیم، گلشن کالونی، مریم کالونی، کوٹ لکھپت، ماڈل ٹاؤن، پاک کالونی، ستارہ کالونی، طارق آباد اور ٹاؤن شپ پر مشتمل ہے۔دریں اثنامسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک ہفتے میں وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وطن واپسی کا فیصلہ سینئر لیگی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا گیا اور وطن واپس آکر دونوں مسلم لیگ (ن)کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نواز شریف نے مختلف شہروں میں انتخابی مہم چلانے کے لیے انتظامات کی ہدایت بھی کی ہے۔ذرائع کے مطابق مریم نواز کی پہلے وطن واپسی کی تجویز بھی زیرغور ہے۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف بھی اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ اہلیہ کی عیادت کے لیے 14 جون کو لندن پہنچے تھے، جہاں ہیتھرو ایئرپورٹ پر انہیں بیگم کلثوم کی طبیعت سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا، جس کے بعد سے نواز شریف اور مریم نواز لندن میں ہی مقیم ہیں اور انہوں نے احتساب عدالت میں جاری نیب ریفرنسز میں حاضری سے استثنیٰ لے رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…