ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

صرف خیبر پختونخوا نہیں مرکز اور پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی، تحریک انصاف قومی اسمبلی کی کتنی سیٹیں حاصل کرلے گی؟ حیرت انگیز پیش گوئی کردی گئی

datetime 30  جون‬‮  2018 |

لاہور (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اورپنجاب اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے خیبر پختونخوا سمیت پنجاب اور مرکز میں حکومت بنانے کا دعویٰ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمیاں محمودالرشید نے حلقہ پی پی160کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن، اچھرہ اور اسکے ملحقہ بازراوں میں انتخابی مہم کے سلسلے میں دورہ کیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کی مقامی قیادت زاہد گجر، شیخ خرم، ریاض جٹ، ملک امجد، امتیار بلا، مدثر کمبوہ، عثمان کبیر، وکی خان و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔

سابق اپوزیشن لیڈر نے اچھرہ میں مدینہ مارکٹ اور اسکے گرد نواح کے تمام بازاروں میں مقامی تاجروں اور علاقہ مکینوں سے ڈو ر ٹو ڈور ملاقات کی او ر تحریک انصاف کا پیغام پہنچایا جبکہ لوگوں نے بھرپور انداز میں انکا استقبال کیا۔ بعد ازاں اچھرہ بازار میں اپنے مرکزی دفتر میں تحریک انصاف کے کاکنان اور ووٹرز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو عوام میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 100سے زائد نشستیں حاصل کرتے ہوئے ناصرف ایک بار پھر خیبر پختونخوا بلکہ پنجاب اور مرکز زمیں بھی حکومت بنائے گی۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ آنے والے وقت میں مسلم لیگ ن کا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا کیونکہ عوام میں جعلی خادموں اور سادگی کا نعرہ لگا کر ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کے مکروہ چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں، مسلم لیگ ن کے امیدوار جہاں جاتے ہیں عوام ان سے سوال پوچھتے ہیں کہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں کیا کیا ہے؟ جس کا جواب ن لیگ کے امیدواروں کے پاس نہیں ہے۔ اسلئے عوام نے طے کر لیا ہے کہ اس بار تحریک انصاف کو ووٹ دیکر اقتدار میں لائیں گے کیونکہ عوام کے پاس تحریک انصاف اور عمران خان کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں بچا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف جسے کاکردگی کہتے ہیں وہ اصل میں لوٹ مار ہے، لوٹ مار کے بعد عوام سے ووٹ مانگنے والے مایوس لوٹ رہے ہیں،  لیگی امیدواروں کے پاس عوام کے سوالوں کا جواب نہیں، میں شہباز شریف سے پوچھتا ہوں،پانی نہیں، بجلی نہیں، گیس نہیں، مہنگائی کے مارے ووٹ کیوں دیں؟ اس موقع پر انہوں نے کارکنان اور بلدیاتی نمائندوں کو انتخابی مہم تیز کرنے اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچانے کی ہدایت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…