ہفتہ‬‮ ، 07 جون‬‮ 2025 

نوازشریف گدھا ہے،چوہدری نثار پھٹ پڑے 40سال کا کچا چٹھہ کھول دیا، حیرت انگیزانکشافات‎

datetime 30  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نوازشریف نے 34 سالہ دوستی کا بدلہ مجھ سے بے وفائی کرکے دیا، ٹکٹ لینا ہوتا تو نواز شریف کو ایک درخواست دے دیتا لیکن میں ایک دفعہ تھوک کر دوبارہ نہیں چاٹتا ٗمیں نے کون سی زیادتی کی ہے نوازشریف سے ؟میں نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج سے لڑائی مت کرو عدلیہ سے لڑائی مت کرو،اگر گدھے کو تخت نشین کردیاجائے توپھر بھی وہ گدھا ہی رہتاہے،

برادری کی نہیں پاکستان کی سیاست کرتا ہوں ٗ عمران خان دوست ہیں ٹکٹ لے سکتا تھا ٗ میں نے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کوترجیح دی ۔قومی اسمبلی کے حلقہ 59 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ میں برادری کی سیاست نہیں کرتا پاکستان کی سیاست کرتا ہوں ہمیشہ سیاست میں اپنے علاقے کا علم بلند رکھا، اس علاقے میں میں 1985 میں آیا جب یہاں ہسپتال تھا نہ کوئی سڑک تھی لیکن 34 سال کی سیاسی زندگی میں علاقے کے لوگوں کوترقی دی، ایک وقت تھا انسانوں کیلئے کچی سڑکیں نہیں تھی آج گدھوں کیلئے بھی پکی سڑکیں ہیں۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں نے 34 سال سیاست کی اور بڑے بڑے عہدوں پر فائر ہوا لیکن اپنی ذات کے بجائے عوام کی ترقی کو ترجیح دی اور ساتھ ہی اپنی قیادت سے مدد لینے کے بجائے اس کی مدد کی انہوں نے کہاکہ میں نے اقتدار میں آکر نہ کوئی پمپ لگایا ٗ نہ سی این جی اسٹیشن لگایا ٗ نہ فیکٹر لگائی ہمیشہ ملک پاکستان اور اپنے علاقہ کا سوچا ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے 34 سالہ دوستی کا بدلہ مجھ سے بے وفائی کرکے دیا، ٹکٹ لینا ہوتا تو نواز شریف کو ایک درخواست دے دیتا لیکن میں ایک دفعہ تھوک کر دوبارہ نہیں چاٹتا، عمران خان میرے دوست ہیں ، ان سے ٹکٹ لے سکتا تھا لیکن میں نے اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کو ترجیح دی، دنیا کو دکھانا چاہتا ہوں کہ اللہ کے کرم سے چوہدری نثار تنہا نہیں انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار علی خان اللہ کے بعد صرف

اپنی قوم و علاقے کا محتاج ہے۔ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ آپ میرے بھی ترقیاتی کام دیکھ لیں اور میرے مخالفین کو بھی دیکھ لیں ٗ جو آپ کو اچھا لگے اسے آپ ووٹ دیں انہوں نے کہاکہ مجھے میرے حلقہ اور عوام پر پورا یقین ہے اور 25جولائی کو ڈبوں سے میرے حق میں ووٹ نکلیں گے ۔چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ ہاتھ اٹھا کر کاسہ لیسی کرنیوالا نہیں،میں نے ہمیشہ سر اٹھا کر اصولوں کی سیاست کی ہے مجھے سب سے پہلے میرا ایمان اور پھر پاکستان عزیز ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…