اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

سوزوکی سوئفٹ 2019 متعارف کرانے کا اعلان

datetime 27  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوزوکی نے اپنی مقبول گاڑی سوئفٹ کا نیا ورژن سوئفٹ جی ایل نیوی گیٹر مینوئیل متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو کہ جی ایل ماڈل کی جگہ لے گا۔ سوئفٹ جی ایل نیوی گیٹر 2019 میں ماضی کے مقابلے میں مسافروں کے تحفظ پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔ نئے فائیو اسپیڈ مینوئل ورژن والی یہ گاڑی ریورسنگ کیمرے ، 7.0 انچ کے ٹچ اسکرین ڈسپلے جو کہ ملٹی میڈیا سیٹلائیٹ نیوی گیشن سے لیس ہوگا۔

16 انچ alloy وہیل، ڈے ٹائم رننگ لائٹس اور پرائیویسی گلاس جیسے فیچرز کے ساتھ ہوگی۔ سوزوکی کی نئی سوئفٹ اسپورٹس پیش کردی گئی اس کے حفاظتی فیچرز میں خودکار ایمرجنسی بریک، اڈاپٹو کروز کنٹرول، لین ڈیپارچر، ویونگ الرٹ وغیرہ کا اضافہ کیا گیا ہے جو کہ اس وقت دستیاب سوئفٹ گاڑیوں میں نہیں۔ تاہم ان فیچرز کی بدولت قیمت میں ایک ہزار ڈالرز کا اضافہ بھی ہوگیا ہے اور اسے 16 ہزار 990 ڈالرز 20 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔ تاہم جہاں تک انجن وغیرہ کی بات ہے تو وہ پہلے جیسے ہی ہیں یعنی 1.2 لیٹر انجن۔ سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا سوزوکی کے اعلان کے مطابق اس گاڑی کی پروڈکشن اگست میں شروع ہوگی جبکہ یہ اکتوبر میں دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو دستیاب ہوگی۔ تاہم یہ پاکستان میں کب تک آتی ہے، ابھی اس بارے میں کہنا مشکل ہے، کیونکہ ابھی تک یہاں 2018 کا ماڈل بھی فروخت کے لیے پیش نہیں کیا گیا ہے۔2018 کا ماڈل بھارت میں رواں سال فروری میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا تھا تاہم پاکستان میں اس کی آمد ستمبر تک متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…