بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

کرپشن کرنے والے بڑے بڑے نام اپنا کالا دھن بچانے کیلئے سرگرم،نیب ہیڈکوارٹر کو دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی دیدی گئی،انتہائی تشویشناک انکشافات‎

datetime 25  جون‬‮  2018 |

لاہور (نیوزڈیسک) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کیسز فائلوں سے نکالا ،نیب ہیڈکوارٹر کو بارود سے اڑانے کی دھمکی دی گئی مگر اللہ اور رسول کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتا،آنے والے دنوں میں میگا کرپشن کیسز کے اکثر مقدمات ریفرنس کی صورت میں احتساب عدالتوں میں ٹھوس شواہد کے ساتھ اور قانون کی مطابق دائر کردیئے جائینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیب لاہور بیورو کے دورہ کے موقع پر اجلاس کے دوران کیا۔ ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کی جانب سے چیئرمین نیب کو لاہور بیورو کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی ،چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی سربراہی میں نیب لاہور کی کارکردگی کو سراہااور کہا کہ نیب لاہور کی کارکردگی انتہائی متاثرکن ہے ،18 ارب روپے بدعنوان عناصر سے برآمد کرتے ہوئے متاثرین کو لوٹائے ہیں،ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیب لاہور میرٹ اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیتا رہیگا۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ میگا کرپشن مقدمات کو فائلوں سے نکالا اور انکی گرد صاف کی جسکی وجہ سے میگا کرپشن مقدمات میں حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ،آنے والے دنوں میں میگا کرپشن کیسز کے اکثر مقدمات ریفرنس کیصورت میں احتساب عدالتوں میں ٹھوس شواہد کے ساتھ اور قانون کیمطابق دائر کردیئے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ نیب ہیڈکوارٹر کو بارود سے اڑانے کی دھمکی دی گئی مگر زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے اور میں اللہ اور اس کے رسول کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتا ،بدعنوانی کیخلاف نیب کا بلا تفریق جہاد جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سالوں میں پہلی مرتبہ نیب نے بدعنوان عناصر سے پوچھا ہے قانون نے آپ و جو اختیارات دیئے انکا میرٹ اور شفافیت سے عمل درآمد کیوں نہیں ہوا اور عوام کے ٹیکس سے حاصل شدہ رقوم کو دونوں ہاتھوں سے کیوں لوٹا گیا،

نیب چہرہ نہیں کیس کو دیکھتا ہے،نیب کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ، نیب کے سامنے صرف اور صرف پاکستان کے مفادات کا تحفظ اور بدعنوانی کا خاتمہ مقصود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کمپنیز سکینڈل میں اربوں روپے کی مبینہ بدعنوانی ہوئی ، بدعنوان عناصر کو قانون کیمطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا،ہم نے نیب میں کام،کام اور صرف کام کے کلچر کو فروغ دیا ہے، ہم نے 7 ماہ کے مختصر عرصہ میں ناصرف نیب کی ساخت کو بہتر بنایا ہے بلکہ عوام کا اعتماد بھی نیب پر بڑھا ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…