منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

’’لندن میں شریف خاندان کی جائیداد سے متعلق اہم انکشاف ‘‘ کیا ڈیلی میل نے کسی کے کہنے پر آرٹیکل لکھا ۔۔!! سچ سامنے لانے کیلئے سابق وزیراعظم کو بڑامشورہ دیدیا گیا ، کیا نواز شریف ایسا کر پائیں گے

datetime 25  جون‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف تجزیہ نگار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ ڈیلی میل نے کسی کے کہنے پر تو مواد نہیں چھاپا ۔ خبر کی تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و تجزیہ نگار ہارون الرشید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان کیخلاف ڈیلی میل نے آرٹیکل کسی کے کہنے پر تو نہیں چھاپا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیلی میل کا یہ آرٹیکل بہت ہی اہم وقت میں سامنے آیا ہے اور اس پر ریفرنس بھی بنے گا ۔

معروف صحافی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کہیں بھی کچھ ہو جائے اور یہ خبر لندن کے اخباروں میں چھپ جائے تو لوگ وہیں جا کر اپنا کیس کرنا پسند کرتے ہیں کیونکہ لندن میں چند ہفتوں میں کیس کا فیصلہ سنا دیا جاتا ہے ۔ ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ اگر سابق وزیراعظم میاں نوا زشریف سچے انسان ہیں تو انہیں چاہیے وہ ڈیلی میل کیخلا ف ہتک عزت کا دعویٰ کریں اس دعویٰ میں انہیں اربوں ڈالر مل سکتے ہیں اگر وہ چاہیں تو زیادہ ہتک عزت کا دعویٰ دائر سکتے ہیں ۔ نواز شریف کہہ سکتے ہیں کہ ہماری پارٹی کیخلاف پراپیگنڈہ کیا گیا ہے اور ہماری عزت کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ لیکن بات یہ ہے کہ انہوں نے منی لانڈرنگ کی ہے اور ناجائز پیسے باہر بھیجے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ ان میں اتنی جرأت نہیں ہے کہ وہ ڈیلی میل کیخلاف ہتک عزت کادعویٰ کر سکیں ۔ دوسری جانب ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی پراپرٹی یو اے ای اور سوئٹزر لینڈ میں بھی ہے‘ اینٹ اٹھائو تو مریم نواز کی پراپرٹی نکل آتی ہے‘ نواز شریف اور ان کا خاندان واضح کرپشن کی داستان ہیں‘ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کلثوم نواز کی صحت کے لئے دعا گو ہیں‘ اسحاق ڈار کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے جہاز کے ذریعے باہر بھیجا‘ بے شرمی کی تصویر دیکھنی ہو تو اس کی مثال اسحاق ڈار ہیںِ اسحاق ڈار کے اوپر چھ ہزار کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ پیر کو فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس کو تحقیقات میں شامل نہ کرنا کہ

وہ چیف جسٹس ہیں یہ انصاف کے منہ پر طمانچہ ہوگا۔ موجودہ چیئرمین نیب نے متاثرین سے وعدہ کیا تھا کہ انہیں انصاف ملے گا۔ افتخار چوہدری کو کون گرفتاری سے بچا رہا ہے کرپشن کے لئے تمام اداروں پر نظر رکھنی ہوگی۔ پاکستان تحریک انصاف ایڈن ہائوسنگ سوسائٹی کے ساتھ کھڑی ہے پاکستان تحریک انصاف نیب سے مطالبہ کرتی ہے کہ چوہدری افتخار اور ان کے بیٹے کے خلاف کارروائی کی جائے میرا مطالبہ ثاقب نثار سے بھی ہے کہ وہ اس معاملے پر نظر ڈالیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کرپشن کے خاتمے کے معاملے پر بہت اہم کردار ادا کیا نواز شریف اور افتخار چوہدری پارٹنر ہیں۔ مریم نواز شریف لندن میں جا بیٹھی ہیں اینٹ اٹھائو مریم نواز کی پراپرٹی نکل آتی ہے۔ نواز شریف کی پراپرٹی یو اے ای‘ سوئٹزر لینڈ میں بھی ہے نواز شریف اور ان کا خاندان واضح کرپشن کی داستان ہیں۔ ان کی پراپرٹی اور کارنامے سامنے آنے چاہئیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کلثوم نوز کی صحت کے لئے دعا گو ہیں۔

نواز شریف اور مریم نواز اپنے اثاثوں کا جواب دیں۔ لوگوں کو ان کی حقیقت معلوم ہوگئی ہے بے شرمی کی اگر تصویر دیکھنی ہو تو اس کی مثال اسحاق ڈار ہیں۔ اسحاق ڈار کو سابقہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے جہاز کے ذریعے باہر بھیجا۔ اسحاق ڈار کے اوپر چھ ہزار کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے یہ پاکستان کی عدالتوں پر ایک طمانچہ ہے۔ پاکستان پینل کورٹ میں مجرم کو فرار کرانے والے کی سخت سزا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کو اور ان کے ہمراہ بیوروکریٹس کو اس معاملے پر طلب کیا جانا چاہئے نگران حکومت نے بیوروکریسی کے معاملات پر ہوم ورک نہیں کیا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…