جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان کو الیکشن لڑنے سے پہلے بڑی کامیابی حاصل ،اپیلٹ ٹربیونل نے فیصلہ سنا دیا،بنی گالہ میں جشن کا سماں

datetime 23  جون‬‮  2018 |

کراچی/اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپیلٹ ٹریبونل نے این اے 243 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل مسترد کردی ٗاین اے 95 میانوالی سے چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات مسترد کرنے پر آر او کو نوٹس جاری کردیا گیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عام انتخابات کیلئے اسلام آباد، لاہور، میانوالی اور کراچی سے کاغذات جمع کرائے جن پر اعتراضات دائر کیے گئے ۔

کراچی کے حلقہ این اے 243 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جماعت جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے وہاب بلوچ نے اعتراضات دائر کیے تھے۔ریٹرننگ افسر نے اعتراض کنندہ کے اعتراض مسترد کرتے ہوئے عمران خان کے کاغذات منظور کیے تھے جس پر اعتراض کنندہ نے آر او کا فیصلہ اپیلٹ ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔اپیلٹ ٹربیونل نے بھی آر او کا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل کو مسترد کردیا ہے۔دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقے این اے 95 میانوالی سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ٗریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف عمران خان کی اپیل پر اپیلٹ ٹریبونل کے جسٹس فیصل زمان خان نے سماعت کی۔عمران خان کی جانب سے بابر اعوان ٹریبونل میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس بروقت بیان حلفی جمع نہ کرانے کا الزام لگا کر کاغذات مسترد کیے گئے ٗاپیل میں استدعا کی گئی کہ ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔سماعت کے بعد عدالت نے ریٹرننگ افسر اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت پیر (25 جون) تک کیلئے ملتوی کردی۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل بابر اعوان نے بتایا کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی اہلیہ کی جائیداد اور زیورات ظاہر نہ کرنے پر مسترد ہوئے۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ تکنیکی بنیادوں پر کسی کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جاسکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…