ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

پرویز مشرف نے اپنی پارٹی کی سربراہی سے استعفیٰ دیدیا کیونکہ ۔۔۔!

datetime 22  جون‬‮  2018 |

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے سابق صدر و آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے آل پاکستان مسلم لیگ کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سابق جنرل پرویز مشرف نے’’ اے پی ایم ایل ‘‘کی سربراہی سے اپنا استعفیٰ الیکشن کمیشن کوبھجوادیا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے پرویزمشرف کانام پارٹی کی صدارت سے فوری ہٹانے کا حکم جاری کیا ہے ۔

جبکہ دوسری جانب پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ میرا ابھی پاکستان آنا مناسب نہیں ہے ۔ میں نے ہزاروں لوگوں کو پلاٹس نہیں دیئے جن کو پلاٹس دیئے میرٹ پردیئے ۔ میرا اس وقت پاکستان جانا مناسب نہیں ۔ میں مناسب وقت پر پاکستان آئوں گا ۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کے خلاف تحقیقات ہو رہی ہیں مجھے لاہہور میں ایک کمرشل پلاٹ ملا تھا جس کو بیج کر میں نے گھر خریدا۔میرے پاکستان واپس نہ آنے کے فیصلے کو بزدلی نہ سمجھا جائے ، میرا نام (ای سی ایل ) میں ڈالا ہوا ہے ۔ مجھ پر الزام لگانے والے کوئی جائیداد بھی ثابت کریں میرے پاس 2 گھر ہیں ۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کا مشترکہ کتاب لکھنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ مریم نواز بطور وزیر اعظم مسلم لیگ (ن) کے لئے ہی قابل قبول نہیں ہوں گی ۔ شہباز شریف کام کرنا چاہتے ہیں میں ان کو کریڈٹ دوں گا۔ شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف سے مختلف ہیں ۔ میں نے ملک کے لئے بہت کچھ کیا ۔ میرے دور میں پاکستان ترقی کررہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جب پاکستان چھوڑا تو میرا کوئی اکائونٹ نہیں تھا ۔ عمران خان آئندہ الیکشن میں کامیاب ہو ں گے ۔ بھارتی وزیر اعظم واجپائی کا میں نے گورنر ہائوس میں استقبال کیا اور ان کو سلیوٹ بھی کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…