ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

ملک بھر میں آج عید الفطر ،ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں،مبارکبادیں،عیدی لیکر بچے موج مستیوں میں مگن

datetime 16  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں عید الفطر آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے۔نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے، عید کے پرمسرت موقع پر ملک میں امن واستحکام کے قیام اور امت مسلمہ کی سر بلندی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، سکھر سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں عید الفطر کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔

بحریہ ٹاؤن لاہور اور کراچی میں بھی عید الفطر کے اجتماعات ہوئے، صدر مملکت ممنون حسین نے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کراچی میں نماز عید ادا کی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے گارڈن ٹاؤن لاہور، گورنر سندھ محمد زبیر نے باغ جناح، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے بادشاہی مسجد،شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور،خورشید شاہ نے سکھر اور سراج الحق نے منصورہ میں نماز عید ادا کی۔عید اجتماعات کے دوران مساجد، امام بارگاہوں اور جماعت خانوں کی سخت نگرانی کی گئیکراچی میں بھی رینجرز کے جوان تعینات رہے۔ترجمان رینجرز کے مطا بق عید کے موقع پر کسی بھی فرد یا ادارےکو زبردستی فطرہ اکھٹا کرنےکی اجازت نہیں، مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصرکی اطلاع فوری رینجرز ہیلپ لائن1101پر دی جائے۔صدرممنون حسین اور نگران وزیراعظم ناصرالملک نے اپنے الگ الگ پیغامات میں عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر قوم اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔ریڈیو پاکستان کے مطابق صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام کی تعلیمات پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد سے ہی معاشرے میں درپیش ناانصافیوں میں کمی لائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مذہبی اور روحانی تجربات سے معاشرے کے کمزور طبقات کی مشکلات کااحساس پیدا ہوتا ہے۔نگران وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہاکہ عیدالفطر رمضان المبارک کی تکمیل کی علامت ہے جس سے خلوص، نظم وضبط، رواداری ،رحمدلی اورقربانی جیسی خصوصیات کو مزید فروغ ملتاہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو آج کے دن اپنے اُن بیٹوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے وطن عزیز کے دفاع کیلئے اپنی زندگیوں کا نذرانہ پیش کیا۔صدر اور وزیراعظم نے زور دیا ہے کہ ہمیں اپنے عزیز و اقارب اور ہمسایوں کے علاوہ تمام ضرورت مند اورمستحق افراد کوبھی زکواة، فطرانہ اور صدقے کے ذریعے مالی امداد کی فراہمی سے عید کی خوشیوں میں شامل کرناچاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…