منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

افغان حکومت اور بھارتی خفیہ ایجنسی کو بڑا جھٹکا، پاکستان کو مطلوب ترین ملا فضل اللہ کی ہلاکت، امریکہ کا رویہ بدل گیا، امریکہ نے اور کسے پکڑ کر پاکستان کے حوالے کیا؟ حامد میر کے سنسنی خیز انکشافات

datetime 15  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کے بعد امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں بہتری کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملافضل اللہ کی افغانستان میں ہونے والے ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کے بعد معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ پاکستانی حکام صبح تین بجے ہی تصدیق کر رہے تھے کہ ملافضل اللہ مارا گیا ہے

لیکن افغان حکام کی جانب سے ردعمل سامنے نہیں آ رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملافضل اللہ کی ہلاکت کے بعد پاک افغان تعلقات میں بہتری کا امکان کم ہی ہے کیونکہ افغان صدر اشرف غنی بھارت کی پالیسی پر چلتے ہیں، یہ افغان حکومت اور افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے لیے بڑا جھٹکا ہے انہوں نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ان لوگوں کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتی ہیں اور بھارت نہیں چاہتا کہ تعلقات معمول پرآئیں۔ معروف صحافی نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں بہتری ہو سکتی ہے، امریکہ اور پاکستان کے درمیاندوبارہ انٹیلی جنس شیئرنگ شروع ہوسکتی ہے جو کہ اس سے پہلے بھی کرتے رہے ہیں، معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ جب حکیم اللہ محسود کو امریکہ نے پکڑ کر پاکستان کے حوالے کیا تھا تو افغانستان اور بھارت کو اس وقت بھی اچھا نہیں لگا تھا۔  معروف صحافی حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کے بعد امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں بہتری کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملافضل اللہ کی افغانستان میں ہونے والے ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کے بعد معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ پاکستانی حکام صبح تین بجے ہی تصدیق کر رہے تھے کہ ملافضل اللہ مارا گیا ہے لیکن افغان حکام کی جانب سے ردعمل سامنے نہیں آ رہا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…