جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آف شور کمپنیاں، دولت کے انبار کہاں سے آئے؟ عمران خان کے دوست زلفی بخاری کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 14  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب نے عمران خان کے دوست زلفی بخاری کو آج طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دوست زلفی بخاری کو آج طلب کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نیب راولپنڈی نے آج زلفی بخاری کو طلب کرلیا ہے اور وہ اپنے والد واجد بخاری کے ساتھ نیب میں پیش ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ زلفی بخاری پر آف شور کمپنیاں بنانے کا الزام ہے اور نیب پاناما میں 435 آف شور کمپنیوں سے متعلق تحقیقات کررہا ہے جس میں زلفی بخاری کا نام بھی شامل ہے، انہیں اسی سلسلے میں طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب اس سے قبل بھی زلفی بخاری کو 3 نوٹس جاری کرچکا ہے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے اور انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے جواب دیا تھاکہ وہ برطانوی شہری ہیں اس لیے نیب ان سےپوچھ گچھ نہیں کرسکتا۔زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالے جانے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ذرائع کا بتانا ہےکہ نیب کو پتا چلا ہےکہ زلفی بخاری صرف برطانوی شہری نہیں بلکہ وہ پاکستان کی شہریت بھی رکھتے ہیں اور اس طرح وہ دُہری شہریت کے حامل ہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل زلفی بخاری عمران خان کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جارہے تھے جہاں امیگریشن حکام نے ان کا نام بلیک لسٹ میں ہونے کے باعث انہیں بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا تھا تاہم کچھ دیر بعد ہی ان کا نام بلیک لسٹ سے نکال دیا گیا تھا۔نگران وزیراعظم نے زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے اور انہیں بیرون ملک سفر کی اجازت دینے پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کی تھی۔نجی ٹی وی نے زلفی بخاری کی تین گھنٹے کے اندر اندر بلیک لسٹ سے نام نکالے جانے کے پیچھے کہانی منظر عام پر لاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ نگران وزیرداخلہ اعظم خان کی ہدایت پر زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالا گیا تھا جبکہ نگران وزیرداخلہ اعظم خان عمران خان فائونڈیشن کے ممبر ہیں جہاں تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے عمران خان زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکلوا کر ان کو سعودی عرب عمرہ کیلئے ساتھ لے گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…