ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

نوازشریف ٗمریم نواز ٗ کیپٹن صفدر کے بیرون ملک جانے کے خواب چکنا چور ہوگئے،نیب نے بڑا سرپرائز دے دیا

datetime 11  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب )نے ایک بار پھر ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف ، مریم نواز ، کیپٹن صفدر ، حسن اور حسین نواز کانام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے ۔پیر کو میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نیب ریفرنسز میں ملزموں کے خلاف جلد ٹرائل کورٹ کا فیصلہ متوقع ہے ٗ

اس لئے خدشہ ہے کہ ملزمان بیرون ملک جا سکتے ہیں۔ خط میں سفارش کی گئی ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے نام ای سی ایل ڈالنے کے حوالے سے ازسر نو جائزہ لیا جائے کیونکہ ریفرنس کا فیصلہ قریب ہے جس کی وجہ سے ملزمان بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں۔ نیب نے حسن نواز اور حسین نواز کانام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے ۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل سپریم کورٹ نے نواز شریف اورمریم نواز کو بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی اور اب اگر نیب کی سفارش پر وزارت داخلہ کی جانب سے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تو ان کا لندن جانے کا پروگرام کھٹائی میں پڑ سکتا ہے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت کے دور ان بھی نیب نے سابق وزیراعظم اور ان کے بچوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے خط لکھا تھا ۔ نیب نے ایک بار پھر ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف ، مریم نواز ، کیپٹن صفدر ، حسن اور حسین نواز کانام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے ۔پیر کو میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نیب ریفرنسز میں ملزموں کے خلاف جلد ٹرائل کورٹ کا فیصلہ متوقع ہے ٗاس لئے خدشہ ہے کہ ملزمان بیرون ملک جا سکتے ہیں۔ خط میں سفارش کی گئی ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے نام ای سی ایل ڈالنے کے حوالے سے ازسر نو جائزہ لیا جائے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…