منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

جاویدہاشمی اور ان کی بیٹی کے ساتھ ن لیگ ہاتھ کرگئی،جاوید ہاشمی ہاتھ ہی ملتے رہ گئے

datetime 11  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے بلکہ اب وہ ملک گیر انتخابی مہم چلائیں گے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جاوید ہاشمی نے انتخابات 2018میں حصہ نہ لینے کااعلان کردیا ہے ۔ انہوں نے الیکشن نہ لڑنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اب الیکشن لڑنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ٗ

پارٹی جوکام بھی میرے ذمہ لگائے گی وہ کروں گا ۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے بلکہ اب میں ملکی سطح پر انتخابی مہم چلاؤں گا ۔اس سے قبل تحریک انصاف کے امیدواروں کے اعلان کے بعد مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت نے جاوید ہاشمی کو پیغام بھیجوایا تھا کہ وہ اپنے معاہدے کے مطابق این اے 156سے شاہ محمود قریشی کے مقابل الیکشن میں حصہ لیں لیکن جاوید ہاشمی اس سلسلہ میں کوئی فیصلہ نہیں کر پارہے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے کاغذات نامزدگی بھی حاصل نہیں کئے تھے اور نہ ہی لاہور میں ہونے والی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں شرکت کی تھی جس کے بعد ان کا الیکشن نہ لڑنے کا اعلان سامنے آگیا۔علاوہ ازیں جاوید ہاشمی کی بیٹی میمونہ ہاشمی کو بھی خواتین کی مخصوص نشست دینے سے انکارکردیاگیا ہے۔چار دھائیاں مسلسل سیاست کرنے والے جاوید ہاشمی اپنا پورا زور لگانے اور تمام تر جوڑ توڑ کرنے کے باوجودٹکٹ ملنے میں ناکامی پر انتخابی عمل سے باہر ہوگئے انہیں ن لیگ سمیت کسی بھی پارٹی نے ٹکٹ نہ دیا۔ جاوید ہاشمی نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے بلکہ اب وہ ملک گیر انتخابی مہم چلائیں گے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جاوید ہاشمی نے انتخابات 2018میں حصہ نہ لینے کااعلان کردیا ہے ۔ انہوں نے الیکشن نہ لڑنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اب الیکشن لڑنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ٗپارٹی جوکام بھی میرے ذمہ لگائے گی وہ کروں گا ۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے بلکہ اب میں ملکی سطح پر انتخابی مہم چلاؤں گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…