پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) جاوید ہاشمی کے ساتھ ہاتھ کر گئی کس کے مقابلے پر ٹکٹ دیا گیا، جاوید ہاشمی نے ہاتھ کھڑے کر دیے‎

datetime 9  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) جاوید ہاشمی کے ساتھ ہاتھ کر گئی، جاوید ہاشمی این اے 155 سے ٹکٹ مانگ رہے تھے، ن لیگ کی قیادت نے جاوید ہاشمی کو این اے 155 سے ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا اور انہیں این اے 156 سے شاہ محمود قریشی کے مقابلے کی آفر کی گئی، جاوید ہاشمی نے این اے 156 سے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا ہے۔ جس کے بعد جاوید ہاشمی کو ٹکٹ دینا ن لیگ کے لیے درد سر بن گیا ہے،سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی این اے 155 اور 158 سے انتخاب لڑ نا چاہتے ہیں

لیکن ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے جاوید ہاشمی کو این اے 155 اور 158 دونوں سے ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ اعلیٰ لیگی قیادت کی خواہش ہے کہ سینئر سیاسی رہنما جاوید ہاشمی این اے 156 سے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا مقابلہ کریں لیکن جاوید ہاشمی نے این اے 156 سے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا ہے۔مسلم لیگ (ن) بوکھلاہٹ کا شکار گئی ہے ان کا کوئی بھی امیدوار تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے خلاف انتخاب نہیں لڑنا چاہتا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے بڑے امیدوار تحریک انصاف کے امیدواروں کا سامنا کرنے سے کترانے لگے ہیں، سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق علیم خان کے بجائے این اے 125 سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے مقابلے میں انتخاب لڑنا چاہتے ہیں، رپورٹ کے مطابق مریم نواز پہلے حلقہ این اے 125 سے انتخاب لڑنے کے لیے تیار تھیں لیکن جب سروے کروایا گیا تو پتہ چلا کہ وہ وہاں سے ہار سکتی ہیں اس لیےاب مریم نواز کا حلقہ این اے 127 سے انتخابات میں حصہ لینے کا امکان ہے جبکہ این اے 127 سے پرویز ملک نے کاغذات حاصل کیے تھے لیکن وہ حلقہ این اے 128 سے انتخاب لڑنے کے خواہش مند ہیں،پرویز ملک پر حلقہ تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، حلقہ این اے 129 سے خواجہ سعد رفیق اپنے بھائی کو الیکشن لڑانا چاہتے ہیں جبکہ وہاں پر ہمایوں اختر نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں، رپورٹ میں کہا گیا کہ مسلم لیگ (ن) اس سے پہلے جب بھی الیکشن لڑا ہے اس کا اپنا وزیراعلیٰ رہا ہے لیکن اس دفعہ وزیراعلیٰ حسن عسکری ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ بالکل صاف و شفاف انتخابات کروائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…