بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چوہدری نثار کو ٹکٹ نہیں دیا جائیگا اگر۔۔۔نوازشریف اور شہبازشریف کے درمیان سینئر رہنما کے معاملے پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے

datetime 9  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی) مسلم لیگ (ن)عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے والے امیدواروں کے ناموں کا دو مراحل میں اعلان کرے گی جبکہ چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے تاحیات قائد نواز شریف چوہدری نثار کو ٹکٹ نہ دینے پر قائم ہیں جب کہ انہیں ٹکٹ دینے کے حوالے سے تجویز سامنے آئی ہے کہ اگر چوہدری نثار کی جانب سے ٹکٹ

کی درخواست نہ آئی تو انہیں ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت کی جانب سے چوہدری نثار کی جگہ درخواست دینے والوں کو ٹکٹ جاری کرنے پر غور کیا گیا جب کہ اس حوالے سے پارٹی صدر شہباز شریف اور پارٹی کے قائد نواز شریف کے درمیان اختلاف موجود ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)کی جانب سے 2 مرحلوں میں پارٹی امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا اور پہلے مرحلے میں 10 جون کو بعض امیدواروں کے نام سامنے لائے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 70 فیصد ٹکٹ پرانے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو دیے جائیں گے اور بعض پارٹی رہنماں کے خلاف مقدمات کی وجہ سے متبادل امیدوار رکھے جائیں گے جب کہ بعض حلقوں سے 3 سے 4 کورنگ امیدوار ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور مریم نواز کے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کی تجویز سامنے آئی ہے جب کہ مریم نواز کو کراچی سے بھی الیکشن لڑانے کی تجویز ہے۔دریں اثنانواز شریف نے عام انتخابات میں ٹکٹ دینے کے لیے نیا فارمولا تیار کر لیا۔ جو گانا سنائے گا ،اسی کو ٹکٹ مل گا ،پارلیمانی بورڈز کی میٹنگز میں نواز شریف انتخابی امیدواروں سے لطیفوں اور گانوں کی فرمائشیں کرتے رہے۔تفصیلات کے مطابق سال 2018 پاکستان کی پارلیمانی سیاست میں ایک اہم

اور تاریخی سال ہے۔تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 جمہوری حکومتیں اپنے اپنے آئینی ادوار مکمل کر کے رخصت ہو چکی ہے۔2018 انتخابات کا سال ہے۔ایک جانب ملکی اداروں نے انتخابات کی تیاری شروع کر رکھی ہے تو دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے انتخابات کی تیاریاں شروع  کر رکھی ہیں۔ایک جانب سیاسی پاور شو جاری ہیں تو دوسری جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف

نے کل ملک کے طول و عرض سے اپنے انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن میں ابھی انتخابی امیدواروں کی نامزدگی کا سلسلہ جاری ہے ،اس حوالے سے پارلیمانی بورڈز کی میٹنگز جاری ہے۔تاہم پارلیمانی بورڈ کی میٹنگز کا احوال بھی سامنے آنے لگا۔۔نواز شریف نے عام انتخابات میں ٹکٹ دینے کے لیے نیا فارمولا تیار کر لیا۔جو گانا سنائے گا ،اسی کو ٹکٹ مل گا ،پارلیمانی بورڈز کی میٹنگز میں نواز شریف انتخابی امیدواروں سے

لطیفوں اور گانوں کی فرمائشیں کرتے رہے۔۔نواز شریف کی فرمائش پر مسلم لیگ ن کے اقلیتی ممبر طارق جاوید نے گانا سنایا ،،نواز شریف نے طارق جاوید ” اے دنیا کے رکھوالے” کی فرمائش کی ،طارق جاوید نے گانا سنا تو سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دل خوش کر دیا ہے۔اس کے علاوہ خبر یہ ہے کہ 2013 میں لاہور سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے تمام امیدواروں کو دوبارہ ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔۔چوہدری نثار کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ میں ابھی تک خاموشی ہے۔۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…