منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ریحام کو پاکستان سے شدیدنفرت،ایک مرتبہ جب اسے ٹیکسی میں بیٹھنا پڑا تو۔۔۔!!! ڈاکٹر اعجاز نے اپنی سابقہ بیوی سے متعلق ایسی بات بتا دی جو آج تک کسی کو معلوم نہیں

datetime 7  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان اپنی کتاب کے مبینہ مسودے کی وجہ سے آج کل خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔جس کی وجہ سے تحریک انصاف اور ریحام خان کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے ۔اسی تناظر میں  ریحام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز الرحمان  اپنے ایک انٹرویو میں کہتے ہیں  کہ میرے چھوٹے بھائی کی شادی کی ایک تقریب میں ریحام خان بھی موجود تھیں۔ ریحام خان نے خود ہی مجھے شادی

کے لیے پروپوز کیاتھا، میں نے ریحام خان کو ایک اچھی لڑکی سمجھا اور شادی کر لی لیکن آہستہ آہستہ سب غلط ہوتا چلا گیا۔ہمارے رشتے میں آنے والی کڑواہٹ بالآخر طلاق پر ختم ہوئی اور اس عورت نے طلاق بھی اس وقت لی جب اس کے تین بچے ہو چکے تھے، ریحام خان نے مجھ پر دوسری عورتوں کے ساتھ تعلقات کا الزام عائد کیاجو میرے لیے ناقابل برداشت تھا۔ریحام نے میرے دفتر اور میری کاروباری زندگی میں بھی مداخلت کرنا شروع کر دی تھی۔جس نے مجھےریحام سے بد ظن کیا۔ میرے بچوں کو برین واش کر کے میرے خلاف کیااور مجھے یہاں تک کہہ دیا کہ میرے بچوں کو پرائیویٹ سکول میں داخل کروانے کی میری اوقات نہیں ہے حالانکہ میں نے اپنے بچوں کو اعلیٰ پرائیویٹ سکول میں داخلہ دلوایا تھا، میری مالی حالت پر تنقید کرنے والی ریحام بی بی سے کوئی یہ پوچھے کہ اسے 5براعظموں کی سیر کس نے کروائی تھی؟ میں ریحام خان کے مطالبے پر اپنی تنخواہ کا 25 فیصد اسے دیتا رہا ۔ڈاکٹر اعجاز رحمان نے بتایا کہ ریحام خان طلاق کے بعد پاکستان چلی گئی لیکن ریحام پاکستان کو پسند نہیں کرتی تھی۔ اسے پاکستان سے نفرت تھی۔ میں نے یہاں اپنی جائیداد فروخت کر کے چک شہزاد میں فارم ہاؤس خریدا ، میرے بچے نئی برانڈ کی گاڑی خریدنا چاہتے تھے،

اچھے سکول میں پڑھنا چاہتے تھے ، میں اس سب کے لیے تیار تھا۔ ریحام اتنی آسائش پسند تھی کہ ایک مرتبہ پاکستان میں جب اسے ٹیکسی میں بیٹھنا پڑا یہ نشست سے آگے جھک کر یوں بیٹھ رہی تھی جیسے یہ اس کے لیے بہت ناگوار ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں آج بھی اپنے بچوں کو یاد کرتا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا کرتا ہوں۔یاد رہے کہ ریحام خان نے ڈاکٹر اعجاز سے طلاق لینے کے بعد عمران خان سے دوسری  شادی کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…