اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

کتاب ریحام خان کے گلے پڑ گئی ،تحریک انصاف نے اب تک کا سب سے بڑا قدم اٹھا لیا، اگلے 24گھنٹوں میں کیا کام کرنے کا اعلان کردیا؟

datetime 5  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی حریفوں کو نیچا دکھانے کیلیے ن لیگ کسی حد تک گر سکتے ہیں۔حسین حقانی نے 1987 میں بے نظیر کی جعلی تصاویر بنوائیں۔انہوں نے تصاویرانتخابی مہم کے دوران ہیلی کاپٹرسے انتخابی مہم کے د وران گرائی گئیں،عمران خا ن کا کتا شیرو بھی بہت مشہور ہے اور عمران خان کے کتے شیرو کی خبریں بھی چلتی ہیں،1996ء میں سیتا وائٹ سکینڈل سامنے لایا گیا

تاکہ عمران خان کو الیکشن سے دور رکھا جاسکے اب 2018ء میں بھی یہی پروپیگنڈا شروع کردیا گیا ہے ، کردار کشی کی جارہی ہے مگر تمام ہتھکنڈے ناکام ہونگے ، خان صاحب سرخرو ہونگے ۔ ریحام خان کی لکھی ہوئی کتاب سے متعلق ایک پریس کانفرس میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کے کے قریب جو بھی ہوتا ہے وہ مشہور ہو جاتا ہے،عمران خا ن کا کتا شیرو بھی بہت مشہور ہے اور عمران خان کے کتے شیرو کی خبریں بھی چلتی ہیں ۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ریہام خان کی کتاب کا تذکرہ ہورہا ہے۔سیاسی حریفوں کو نیچا دکھانے کیلیے ن لیگ کسی حد تک گر سکتے ہیں۔۔حسین حقانی نے 1987 میں بے نظیر کی جعلی تصاویر بنوائیں۔انہوں نے تصاویرانتخابی مہم کے دوران ہیلی کاپٹرسے انتخابی مہم کے د وران گرائی گئیں۔۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب کے جزئیات کی تردید نہیں کی ۔اینکر شاہ زیب خانزادہ نیباربارکہاآپ کتاب کیکنٹینٹ کی تردیدکرتی ہیں یانہیں؟ ریحام خان سوال گندم جواب چنا ک رکے ادھر ادھر نکل گئیں۔ریحام خان نے خود انٹرویو میں کہا کہ میری کتاب میرے بیٹے اور بیٹی نے ایڈٹ کی۔کیا کوئی مغربی عورت بھی اپنی اولاد سے ایسی کتاب ایڈٹ کراسکتی ہے۔ہم فیملی کی اقدار پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں۔ ۔۔حسین حقانی ،

ریہام خان اور ان کے بیٹے کی تصاویر سوشل میڈیا پر ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ریحام خان کی کتاب کا مواد بہت گھٹیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ریحام خان کس سوچ کی مالک ہیں۔۔فواد چوہدری نے سوال اٹھایا کہ الیکشن سے 60 دن پہلے یہ شرلیاں کیوں چھوڑی گئیں،کیا اس کتاب کا مواد قبل از وقت دھاندلی کے زمرے میں آتا ہے، کیا اس کتاب پر پابندی نہیں لگنی چاہئیے۔؟ الیکشن کمیشن اس کتاب کا فوری طور پر نوٹس لے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس کتاب کے پیچھے جاتی امرا نظر آ رہا ہے۔حنیف عباسی نے کہا تھا کہ اگر ریحام خان کی کتاب آ گئی تو کیا ہو گا۔رانا ثنا اللہ ، حنیف عباسی اور عابد شیر علی حکومت کے بدزبان منسٹر تھے۔۔ن لیگ کے سابق منسٹر کے پاس ریحام خان کی کتاب کا مواد کیسے موجود تھا؟۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ احسن اقبال نے مریم نواز اور ریحام خان کی ملاقات کروائی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ریحام خان لاکھوں پونڈز کی چھٹیاں گزارتی ہیں۔

ریحام خان تین سال سے کوئی کام نہیں کررہیں ۔انکے پاس پیسے کہاں سے آرہیہیں؟ ریحام خان ترکی کے ہوٹل کی تصاویر لگاتی ہیں آخر ان کے پاس پیسا کہاں سے آرہاہے۔ عمران خا ن کے چاہنے والوں کو ریحام کی کتاب میں لکھی گئی بکواس سے فرق نہیں پڑتا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ریحام خان 24گھنٹے میں اس کتاب کے مواد کی تردید کریں۔ورنہ اس کتاب کے خلاف شدید ترین قانونی کاروائی کی جائے گی۔اس کتاب پر مقدمے درج ہوں گے اور کرمنلز کیسز ہوں گے۔فواد چوہدری نے کہا اس کتاب سے متعلق مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے ،ایف آئی اے سائبر ونگ کو انوالو ہونے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…