منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

عمران خان کی بہن علیمہ نے مجھے کہا تھا کہ عمران میرا بھائی نہیں ہے بلکہ۔۔ریحام خان کا کتاب میں انتہائی شرمناک دعویٰ

datetime 5  جون‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ریحام خان کی کتاب نے اشاعت سے قبل ہی  ہنگامہ برپا کر رکھا ہے  کیونکہ اس کا ممکنہ مسودہ لیک ہو کر پہلے ہی منظرعام پر آ گیا ہے۔اس مسودے کے مطابق ریحام خان ایک جگہ لکھتی ہیں کہ ”عمران خان اور اس کی بہنیں ایک دوسرے کے متعلق جو الفاظ استعمال کرتے تھے انہیں سن کر مجھے شدید جھٹکا لگتا تھا۔ عمران اکثر اپنی بہن علیمہ کا اور اس کی سیاسی خواہشات کا تمسخر اڑایا کرتے تھے۔

وہ کہتے تھے کہ علیمہ اپنے آپ کو فاطمہ جناح سمجھتی ہے۔ایک بار علیمہ نے عمران کے سامنے واضح طور پر مجھ سے کہا کہ عمران میرا بھائی نہیں ہے بلکہ ہمارے لیے وہ تجارت کا مال ہے۔ ہمیں اس کے ذریعے وہ کچھ حاصل کرنا ہو گا جو ہم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ چنانچہ میں ایک بہن بن کر اس کے متعلق نہیں سوچتی۔سوشل میڈیا پر سامنے آنیوالے مواد کے مطابق ریحام خان آگے لکھتی ہیں کہ عمران نے ایک بار مجھے کہا کہ اس گھر پر میرے دوستوں اور فیملی کا مکمل قبضہ ہو چکا تھا۔ اب میں خوش ہوں کہ انہوں نے مجھے اکیلا چھوڑ دیا ہے۔ اب میں اپنی زندگی سے لطف اندوز ہو سکتا ہوں۔ سب سے چھوٹی عظمیٰ کو عمران سب سے زیادہ پسند کرتے تھے۔ وہ جتنے بھی لوگوں کے متعلق بات کرتے تھے ان میں سے عظمیٰ پر سب سے کم تنقید کرتے تھے۔ان کا خیال تھا کہ عظمیٰ ایک ماں کے طور پر بہت غیرذمہ دار ہے جو اپنے چھوٹے بچوں کو چھوڑ کر مذہبی تبلیغ کے لیے سفر کرتی رہتی ہے۔ جلد ہی مجھے معلوم ہو گیا کہ یہ بات واقعی درست تھی۔ میرے بھائی نے کبھی خواتین، بالخصوص ہم بہنوں کے متعلق ایسے ناگوار گزرنے والے الفاظ کبھی استعمال نہیں کیے تھے خواہ ہم میں کتنا ہی اختلاف کیوں ہو جاتا۔ یہی وجہ تھی کہ عمران خان کے اپنی بہنوں کے لیے استعمال کیے گئے الفاظ میرے لیے شدید حیرت کا باعث ہوتے تھے۔واضح رہے کہ کتاب کو لیکر ریحام خان اور تحریک انصاف  کے درمیان شدید کیشدگی پائی جائی ہے ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…