منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

نئے وزیراعظم کے نئے انداز !نگران وزیراعظم جسٹس (ر)ناصر الملک نے شاہانہ پروٹوکول میں نواز شریف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

datetime 5  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نئے وزیراعظم کے نئے انداز !نگران وزیراعظم جسٹس (ر)ناصر الملک نے شاہانہ پروٹوکول میں نواز شریف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، تفصیلات کے مطابق سیاسی رہنماﺅں کے شاہانہ پروٹوکول سے تنگ پاکستانیوں کو اس وقت شدید حیرت کا سامناکرنا پڑ گیا جب ملک میں نگران سیٹ اپ کے تحت

نئے نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک نے بحیثیت نگران وزیراعظم اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، عام طورپر یہ دیکھاجاتاہے کہ کوئی بھی اہم شخص عام انتخابات سے قبل جتنی بھی سادہ زندگی گزار رہا ہو انتخاب میں کامیابی کے بعد اس کے رہن سہن اور پروٹوکول میں بڑی تبدیلی آہی جاتی ہے جن میں بلٹ پروف گاڑیاں ، پروٹوکول اور سیکورٹی گارڈز وغیرہ شامل ہیں حیرت انگیز طورپر جب یہ سیاسی رہنما یا اعلیٰ عہدیدار جب ملک سے باہر کہیں جاتے ہیں تو نہ ہی پروٹوکول ہوتاہے اور نہ ہی گاڑیوں کا جلوس ، سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی نااہلی سے قبل بھی پروٹوکول کا جلوس ساتھ رکھتے تھے اور نااہل ہونے کے بعد بھی اس میں کمی نہیں آئی بلکہ اضافہ ہی ہوا اب نگران وزیراعظم ناصر الملک جب ہیلی کاپٹر میں سوارہوکر اپنے آبائی شہر پہنچے تو ان کا پروٹوکول دیکھ کر بھی لوگ حیران رہ گئے دو ماہ کے لئے اقتدار سنبھالنے والے نگران وزیراعظم جب سوات پہنچے تو ان کے ہمراہ ڈیڑھ درجن سے زائد گاڑیوں کا قافلہ تھا جس کو شہریوں نے نہایت ہی حیرت کے ساتھ دیکھا۔  نئے وزیراعظم کے نئے انداز !نگران وزیراعظم جسٹس (ر)ناصر الملک نے شاہانہ پروٹوکول میں نواز شریف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، تفصیلات کے مطابق سیاسی رہنماﺅں کے شاہانہ پروٹوکول سے تنگ پاکستانیوں کو اس وقت شدید حیرت کا سامناکرنا پڑ گیا جب ملک میں نگران سیٹ اپ کے تحت نئے نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک نے بحیثیت نگران وزیراعظم اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…