ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ریحام خان کو عمران خان کی زندگی میں پلانٹ کیا گیا تھا، ان کا تعلق کن خفیہ ایجنسیوں سے ہے؟ جنرل (ر) حمید گل نے ریحام خان کے بارے میں کیا کہا تھا؟ سنسنی خیز انکشافات

datetime 5  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی حسن نثار نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ مرحوم حمید گل نے انکشاف کیا تھا کہ ریحام خان کو عمران خان کی زندگی میں پلانٹ کیا گیا تھا، ان کا تعلق بیرونی خفیہ ایجنسیوں سے ہے۔ حسن نثار نے ریحام خان کی کتاب پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سابق آئی ایس آئی سربراہ جنرل حمید گل ریحام خان کو دیکھ کر چونک اٹھے تھے،

سینئر صحافی حسن نثار نے کہا کہ حمید گل نے ریحام کے سامنے بتا دیا تھا کہ اس کا تعلق کس کس شخص اور کس خفیہ ایجنسی سے ہے۔ حمید گل نے ریحام خان کے سامنے کہا تھا کہ اسے عمران خان کی زندگی میں پلانٹ کیا گیا ہے اور وہ بیرونی خفیہ ایجنسیوں کی ایجنٹ ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حسن نثار نے کہا کہ یہ باتیں حمید گل کے بیٹے نے اپنی کتاب میں لکھی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ریحام خان حمید گل سے ملاقات کے بعد انتہائی بوکھلاہٹ میں وہاں سے واپس چلی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ ریحام خان کی کتاب نے تمام میڈیا پر طوفان مچا رکھا ہے، جس میں بعض افراد پر غلیظ الزامات عائد کیے گئے ہیں، واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں کرکٹر وسیم اکرم کی مرحوم اہلیہ کو بھی نہ بخشا، انتہائی گھٹیا الزامات عائد کر دیے،ریحام خان کو قانونی نوٹس بھجوایا گیا ہے جس میں وسیم اکرم کی اہلیہ پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے کہا گیا کہ کتاب کے صفحہ 402 اور صفحہ 572 پر الزام لگایا گیا کہ وسیم اکرم نے اپنی مرحوم بیوی کو اپنے سامنے ایک سیاہ فام شخص کے ساتھ سیکس کروایا۔ قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وسیم اکرم اور اس کی مرحوم بیوی کو بدنام کرنے کے لیے گھٹیا الزام ہے ، وسیم اکرم کی بیوی بالکل بے گناہ ہے ، اس قانونی نوٹس میں ریحام خان سے اس الزام کا جواب بھی مانگا گیا ہے،

یہ قانونی نوٹس چار افراد کی جانب سے ریحام خان کو بھیجا گیا ہے، واضح رہے کہ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وسیم اکرم ، عمران خان کے دوست زلفی بخاری پر بھی مبینہ الزامات عائد کیے گئے ہیں اس کے علاوہ تحریک انصاف کی انٹرنیشنل میڈیا کوارڈینیٹر انیلہ خواجہ پر بھی الزامات لگائے گئے ہیں، اس کتاب میں مبینہ طور پر ان کا بھی تذکرہ ہے۔ اس کتاب میں ریحام خان نے اپنے سابق شوہر اعجاز رحمان پر بھی مبینہ طور پر ذکر کیا ہے،

رپورٹ کے مطابق ریحام خان کو کتاب کی اشاعت سے قبل ہی ہتک عزت کا نوٹس دے دیا گیا ہے اس قانونی نوٹس کی کاپی منظر عام پر آ گئی ہے۔ عمران خان کے دوست زلفی بخاری، کرکٹر وسیم اکرم، تحریک انصاف کی انٹرنیشنل میڈیا کوارڈینیٹر انیلہ خواجہ اور ریحام خان کے سابق شوہر اعجاز رحمان کی جانب سے ایک قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے، اس قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ریحام خان کی کتاب کا جو سکرپٹ انہیں ذرائع کے ذریعے موصول ہوا اس کا مطالعہ کرنے کے بعد یہ قانونی نوٹس بھیجا ہے، اس قانونی نوٹس میں ان الزامات پر ہتک عزت کا دعویٰ کیا ہے اور 14 جون تک اس کا جواب طلب کیا ہے۔

یہ قانونی نوٹس ریحام خان کے لندن کے ایڈریس پر بھجوایا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انہیں ای میل بھی کیا گیا ہے۔ اس قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جو سکرپٹ انہیں موصول ہوا ہے اس میں زلفی بخاری پر ایک الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے لندن میں ایک خاتون کا اسقاط حمل کروایا، قانونی نوٹس میں درج کیا گیا ہے کہ اس کا ثبوت دیا جائے۔ انیلہ خواجہ جو کہ تحریک انصاف کی انٹرنیشنل میڈیا کوارڈینیٹر ہیں، اس قانونی نوٹس کے مطابق اس میں درج ہے کہ عمران خان کے ساتھ تعلقات کا الزام لگایا گیا ہے جبکہ سابق شوہر اعجاز رحمان ان پر تشدد کے الزامات ہیں پہلی شادی کی تباہی کو ان کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ اس قانونی نوٹس میں اس کا بھی حوالہ ہے، کرکٹر وسیم اکرم کی مرحوم اہلیہ کے بارے میں مختلف الزامات کو بھی اس قانونی نوٹس میں بنیاد بنایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…