اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

آئی ایس آئی ہمیں بتائے ۔۔۔چیف جسٹس نے خفیہ ایجنسیوں سے رپورٹ مانگ لی،بڑے بڑے پریشان

datetime 3  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکرٹری ہوم پنجاب نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں استحقاق سے زائد سکیورٹی کے معاملے پر سماعت کے دوران  استحقاق رکھنے والے افراد کی فہرست  عدالت میں پیش کی ، چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندے بتائیں کہ کس بنیاد پر ان افراد کو سکیورٹی دی گئی ، اسکے علاوہ آئی بی سے کون ہے ، حمزہ شہباز کو کس بنیاد پر سکیورٹی دی گئی ہےنجی ٹی وی  کے مطابق

چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ انہیں اور انکی فیملی کو خطرات ہیں ، چیف جسٹس نے کہا کہ اس حوالے سے کوئی رپورٹ ہے تو مجھے بتائیں، حکام نے بتایا کہ ہم نے ایک خود کش بمبار کو پکڑا اس نے اعتراف کیا ہے ، عدالت نے نظر ثانی رپورٹ کل تک پیش کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔دریں اثنا سپریم کورٹ نے پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ(پی کے ایل آئی)کا 3 ہفتے میں آڈٹ کا حکم دے دیا اور ڈاکٹر سعید اختر کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگا دی۔چیف جسٹس  نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں چاہ رہا ہوں کہ شہبازشریف کو بھی بلاکر پوچھوں ،یہ کوئی سلطنت ہے جس کے شہبازشریف سلطان ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس  کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے پی کے ایل آئی میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی ،چیف جسٹس نے پی کے ایل آئی کے سربراہ ڈاکٹر سعید اختر پراظہاربرہمی کا اظہار کیااورپی کے ایل آئی میں 20 ارب روپے اخراجات کافرانزک آڈٹ کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس نے ڈاکٹر سعید کو حکم دیا کہ آپ اجازت کے بغیربیرون ملک نہیں جاسکتے،آپ نے قومی خزانے کے 20 ارب کہاں لگا دیئے،مکمل احتساب ہو گااور بھاگنے نہیں دیاجائے گا،اس پر ڈاکٹر سعید اختر نے کہا کہ میرا کیریئر بے داغ ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…