جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

ذوالفقار کھوسہ کو شاہ محمود قر یشی کے ذریعے تحر یک انصاف میں شمولیت مہنگی پڑ گئی،جہانگیر ترین، فواد چوہدری اور شیر ی مزاری بھی اپنے موقف پرڈٹ گئے، اصل کہانی سامنے آگئی

datetime 3  جون‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی) اصل کہانی سامنے آگئی‘ (ن) لیگ کے سردار ذوالفقار کھوسہ کو شاہ محمود قر یشی کے ذریعے تحر یک انصاف میں شمولیت مہنگی پڑ گئی ‘سردار ذوالفقار علی کھوسہ کا بیٹے دوست کھوسہ کو تحر یک انصاف کا حصہ نہ سمجھنے پر سخت اظہار برہمی ‘پارٹی چھوڑ نے کی دھمکی دیدی جبکہ تحر یک انصاف کے تر جمان فواد چوہدری اور شیر ی مزاری نے کہا ہے کہ جہانگیر خان ترین کی پالیسی بالکل واضح ہے دوست کھوسہ کو تحر یک انصاف میں شامل نہیں کر یں گے

اگر ذوالفقار کھوسہ بھی جانا چاہتے ہیں تو چلے جائیں تحر یک انصاف سمندر ہے ہمیں کوئی فر ق نہیں پڑ یگا ۔تحر یک انصاف کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق جہانگیر خان ترین نے بھی کچھ عرصہ پہلے سردار ذوالفقار خان کھوسہ کو تحر یک انصاف میں شامل کر نے کی کوشش کیں مگر وہ اس میں ناکام رہے مگر شاہ محمود قر یشی اپنے کوششوں میں کامیاب ہوئے اور انکو تحر یک انصاف میں شامل کروادیا جبکہ انکے صاحبزادے دوست محمد کھوسہ بھی بنی گالہ میں عمرا ن خان سے شاہ محمود قر یشی کے ذریعے پہلے ہی ملاقات کر چکے ہیں جس پر جہانگیر خان ترین گروپ کھوسہ خاندان سے سخت ناراض ہیں اور سپنا قتل کیس میں مبینہ طور پر ملوث دوست محمد کھوسہ کو تحر یک انصاف میں شامل کر نے کی شدید مخالفت کی جس پردوست محمد کھوسہ کے والد سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے تحر یک انصاف پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے دھمکی دی ہے اگر دوست کھوسہ کو ٹکٹ نہیں ملے گا تو ہم پارٹی چھوڑ دیں گے میں بیٹے دوست محمد کھوسہ سمیت تحر یک انصاف میں شامل ہوا ہوں میرے لئے فواد چوہدری کی کوئی اہمیت نہیں ‘وہ کون ہیں؟ جو دوست کھوسہ کے بارے میں بات کر یں عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے دوست کھوسہ پر جب کوئی اعتراض نہیں کیا تو یہ فواد چوہدری کون ہوتا ہے میرے بیٹے پر اعتراض کرنے والاجبکہ ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے جنوبی پنجاب سے ن لیگ کے نئے شامل ہونے والے سردار ذوالفقار کھوسہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سمندر ہے

ذوالفقار کھوسہ کے جانے سے فرق نہیں پڑتاجہانگیرترین کی دی ہوئی پارٹی پالیسی واضح ہے،کل ملاقات میں جولوگ موجود تھے وہی تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں اور تحر یک انصاف کی پالیسی وہی ہے جو میں دے رہا ہوں فواد چوہدری کے جانب سے کہا کہ تحریک انصاف نے سردار ذوالفقار کھوسہ کو پارٹی میں شامل کرلیا ہے جبکہ ان کے دوست کھوسہ کو شامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ عمران خان کی تر جمان شیری مزاری ہے کہ کوئی قاتل یا زیادتی کا ملزم تحر یک انصاف کا حصہ ہوسکتا ہے اور نہ ہی ایسے لوگوں کو تحر یک انصاف میں شامل کیاجائیگا اس لیے دوست محمد کھوسہ کیلئے تحریک انصاف میں کوئی جگہ نہیں انکے والد بھی جانا چاہتے ہیں تو چلے جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…