جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

ریحام خان کی لندن میں ایسے شخص کیساتھ ملاقات کی تصاویر سامنے آگئیں جس پر پاکستان سے غداری کا الزام ہے ،پورے ملک میں ہنگامہ برپا

datetime 2  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب برطانیہ  میں فروخت کیلئے پیش کر دی گئی جبکہ باقاعدہ تقریب رونمائی اگلے ہفتے ہو گی۔اس کتاب کے منظرعام پر آتے ہی مصنفہ ریحام خان کی ایسے شخص کیساتھ ملاقات کی تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں جس پر پاکستان سے غداری کا الزام ہے ۔ملاقات کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں جنہوں نے خوب ہنگامہ برپا کر رکھا ہے۔ریحام خان کی یہ ملاقا ت حسین حقانی کیساتھ ہوئی ہے۔

معروف صحافی اسد کھرل کے مطابق یہ ملاقات ہاروی نکولس نائٹس برج کے ٹاپ فلور پر واقعہ کیفے میں ہوئی۔واضح رہے میمو گیٹ سکینڈل 2011ءمیں اس وقت سامنے آیا تھا جب پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین منصور اعجاز نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ انہیں حسین حقانی کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوا جس میں انہوں نے ایک خفیہ میمو اس وقت کے امریکی ایڈمرل مائیک مولن تک پہنچانے کا کہا۔اس سکینڈل کے بعد حسین حقانی نے بطور پاکستانی سفیر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کی تحقیقات کیلئے ایک جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا تھا جس کی سربراہی اس وقت بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور موجودہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کر رہے تھے۔جوڈیشل کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ میمو ایک حقیقت تھا اور اسے حسین حقانی نے ہی تحریر کیا تھ۔ کمیشن رپورٹ کے مطابق،میمو لکھنے کا مقصد پاکستان کی سویلین حکومت کو امریکہ کا دوست ظاہر کرنا تھا اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی کہ ایٹمی پھیلائو روکنے کا کام صرف سویلین حکومت ہی کر سکتی ہے۔جیسے ہی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…