منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

نگران وزیراعظم ناصر الملک کو وزیراعظم آفس کی طاقتور بیورو کریسی نے حصار میں لینا شروع کردیا ،’’شریف برادران‘‘ اثر انداز،سیاسی حلقوں میں تشو یش کی لہر دوڑ گئی 

datetime 1  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) نگران وزیراعظم جسٹس( ر) ناصر الملک کو وزیراعظم آفس کی طاقتور بیورو کریسی نے اپنے حصار میں لینا شروع کردیا ہے اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے سیکرٹری فواد حسن فواد پہلے ہی دن نگران وزیراعظم سے مرضی کے فیصلے کروانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس پر سیاسی حلقوں میں تشو یش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ نگران وفاقی حکومت شریف برادران کے اشاروں پر چلے گی نگران وزیر اعظم آتے ہی دو بیوروکریٹس کے رحم و کرم پر ہیں نگران وزیر اعظم سے سینئر بیورو کریٹ طاہر شہباز نے رابطہ کیا اور ان سے ،بیوروکریسی کے امور پر مشاورت کی جبکہ وزیر اعظم کو فواد حسن فواد اور طاہر شہباز نے اپنے چہیتے افسران کے لئے سفارشیں بھی کیں اور ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سہیل عامر بھی طاہر شہباز کی سفارش پر پرنسپل سیکرٹری تعینات ہوئے ہیں جبکہ فواد حسن فواد لاہور بیٹھ کر تمام معاملات کی نگرانی کریں گے دوسری طرف فواد حسن نے کاظم نیاز کو دوبارہ وزیر اعظم آفس میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کرا دیا ہے اور دونون افسران کو اہم عہدوں پر مرضی کے افسران تعینات کرانے کا ٹاسک مل گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دو دنوں تک تک مزید اہم عہدوں ہر منظور نظر افسران تعینات کئے جائیں گے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فواد حسن نے ابو عاکف کو سیکرٹری کابینہ ڈویڑن تعینات کرا دیا ہے تاکہ ان سے اپنی مرضی کے فیصلے کروا سکیں۔ نگران وزیراعظم جسٹس( ر) ناصر الملک کو وزیراعظم آفس کی طاقتور بیورو کریسی نے اپنے حصار میں لینا شروع کردیا ہے اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے سیکرٹری فواد حسن فواد پہلے ہی دن نگران وزیراعظم سے مرضی کے فیصلے کروانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس پر سیاسی حلقوں میں تشو یش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…