جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

200کروڑ روپے کی کرپشن ثابت کروں گا، شیخ رشید نے شاہد خاقان عباسی کا چیلنج قبول کرلیا، چونکا دینے والے انکشافات

datetime 1  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہ اہے کہ مریم نواز نے مسلم لیگ ن کو تباہ کر دیا، چین کی دوستی کا بڑا قائل ہوں۔ کوئی کسی کا رشتہ دار نہیں ، سیاست صرف مفادات کے لئے ہوتی ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا چیلنج قبول کرتا ہوں۔ نیب کے سامنے200کروڑ روپے کی کرپشن ثابت کروں گا۔ عوام کے پاس اس وقت عمران خان کے علاہو کوئی چوائس نہیں ہے۔ ڈر ہے کہیں بلوچستان میں آصف زرداری نہ آ جائیں۔

مستقبل میں ن لیگ کی سیاست کو نہیں دیکھ رہا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس دفعہ الیکشن میں بری مینڈیٹ سے جیتیں گے۔ تمام دینی جماعتو ں کا سپورٹ ہماری پارٹی کے لئے ہو گی۔ حلصہ نمبر60,61میں تاریخی فتح ہو گی۔ نواز شریف بادشاہ آدمی ہیں ان کاہر فیصلہ کمزور ہے۔ پارٹی صدر ہونے کے باوجود شہباز شریف کہیں دکھائی نہیں دے رہا۔ مریم نواز نے ن لیگ کو تباہ کر کے رکھ دیا۔ سارے منصوبوں میں میاں برادران نے جی بھر کر کرپشن کی۔ پنجاب میں عام بڑے منصوبوں کو ایک ایسی چینی کمپنی کے سپرد کر دیا گیا جو چین میں بدنام ترین کمپنی شمار کی جاتی ہے۔ ن لیگ کی حکومت نے90سال کا قرضہ گزشتہ چار سالوں میں لیا ہے۔ سی پیک کا سب سے بڑا حامی ہوں لیکن ہم نے اس منصوبے کو ڈالر ڈالر میں کھیلا ۔ دنیا میں یورو اور پاؤنڈ سے بھی تجارت کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتفاق فاؤنڈری کے منشی اس وقت 20کروڑ عوام کی معاشی تقدیر کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ چنی کی دوستی کا قائل ہوں۔ کوئی کسی کا رشتہ دار نہیں سیاست رف مفادات کے لئے ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیلنج کرتا ہوں کہ نیب کے لوگ ار خاقان عباسی ساتھ بیٹھیں ثابت کروں گا 200کروڑ روپے مل کر کھائے ہیں۔ آنے ولاے الیکشن میں مقابلہ پی ٹی آئی اور ن لیگ میں ہو گا۔ خواہش ہے کہ عمران خان انتخابات جیتیں۔ اگر پنجاب میں سخت مقابلہ ہوا تو اتحادی عمران خان کو سپورٹ کرینگے۔ شریف خاندان کی سیاست ختم ہو گئی ہے۔

ڈر ہے کہیں بلوچستان میں آصف زرداری نہ آئیں کیونکہ جو حکومت گرا سکتے ہیں وہ بنا بھی سکتے ہیں۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نئے حلقہ بندیاں واضح نہیں ہے۔ جس سے الیکشن میں مسائل پیدا ہو جائیں گے۔ ملک اس وقت بری طرح معاشی بحران کا شکار ہے۔ آنے والی حکومت کو معیشت کو کھڑا کرنا ایک چیلنج سے کم نہیں ہے۔ ہو سکتا ہے نئی حکومت قرضوں کی قسط نہ دے سکے۔ حلقہ بندیوں، معاشی حالات کی وجہ سے انتخابات آگے جا سکتے ہیں۔ فوج کو الیکشن کے وقت پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر ڈیوٹی دینا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاستدان وہی ہوتا ہے جو نہ جھوٹ بولتا ہے اور نہ وعدہ خلافی کرتا ہے۔ بلکہ ڈنکے کی چوٹ پر فیصلہ کرتا ہے۔ سیاسی طور پر نواز شریف خلائی مخلوق کی پیداوار ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…