جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

ایک انٹرویو کی بنیاد پر غداری کا الزام لگایا گیا ٗ ستر سالوں سے ووٹ کو عزت نہیں دی گئی ،نوازشریف نے سنگین الزامات عائد کردیئے، دوٹوک اعلان

datetime 1  جون‬‮  2018 |

فیصل آباد(این این آئی)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ایک انٹرویو کی بنیاد پر نواز شریف پر غداری کا الزام لگایا گیا ٗ ستر سالوں سے ووٹ کو عزت نہیں دی گئی ٗ اب نعرہ نہیں ووٹ کو عزت ملے گی ٗ خیبر پختونخوا میں لوگ جھوٹے خان کو کوستے ہیں ٗخیبرپختون خوا میں کوئی منصوبہ ہی نہیں جس کا افتتاح کیا جا سکے ٗبلوچستان کی حکومت کا تختہ کس نے الٹایا تھا؟

بلوچستان اسمبلی میں قرارداد منظورہوئی ہے کہ الیکشن ملتوی کیے جائیں ٗ ہم انتخابات کو ملتوی ہونے نہیں دیں گے ٗسب جانتے ہیں الیکشن ہو گا تو ن لیگ ہی کامیاب ہو گی ٗانتخابات کی بھرپور تیاری کریں اور الیکشن میں مہریں پوری لگنی چاہیں۔ جمعہ کو مسلم لیگ (ن )کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گھر کے بڑے ہونے کے ناطے ایک مسئلے کی نشاندہی کی تھی، نواز شریف نے نشاندہی کی تھی کہ اس مسئلے کی طرف توجہ دینی چاہیے لیکن ایک انٹرویو کی بنیاد پر غداری کا الزام لگا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر تنقید کی جا رہی تھی پر درانی صاحب کی کتاب سامنے آ گئی۔انہوں نے کہا کہ کونسا کرپشن کا الزام ہے، کونسی کرپشن ہوئی، میرے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوئی تو پھر کیا وجہ ہے کہ روز پیشیاں بھگت رہا ہوں۔نواز شریف نے کہا کہ کام کیے، 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم کی اور ملک کو ایٹمی قوت بنایا کیا اس لیے میرے خلاف مقدمے بنائے گئے۔انہوں نے کہاکہ پچھلے 70 سالوں سے ووٹ کو عزت نہیں دی گئی لیکن اب نعرہ نہیں ووٹ کو عزت ملے گی۔عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں لوگ جھوٹے خان کو کوستے ہیں، جھوٹے خان نے صوبے کی حالت پہلے سے بھی بری کر دی ہے۔نواز شریف نے کہا کہ ملک میں بجلی آنہیں رہی بلکہ سستی بھی ہورہی ہے اور اگلی مدت میں فیصل آباد سے براہ راست لاہور جانے کے لیے موٹروے بنائیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج ترقی دیکھنی ہے تو پنجاب آکر دیکھو، پنجاب میں سڑکیں بنیں، کارخانے لگے اور کالج بنے اور پنجاب میں اتنے منصوبے بنے کہ روز افتتاح ہوئے۔پاکستان کے دیگر صوبوں کی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا (کے پی) اور سندھ میں کوئی منصوبہ نہیں بنا، بلوچستان میں صرف ایک منصوبے کا افتتاح ہوا۔انھوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی ختم کرنے کا وعدہ پورا کردیا، امید ہے مسلم لیگ ن کی حکومت دوبارہ آئے گی اور مسلم لیگ ن کی حکومت آئی توکوئی بے روزگارنہیں رہیگا۔

بلوچستان کی صورت حال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پچھلے دنوں وہاں حکومت کوختم کیا گیا، بلوچستان کی حکومت کا تختہ کس نے الٹایا تھا؟قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں قرارداد منظورہوئی ہے کہ الیکشن ملتوی کیے جائیں، بتائیں بلوچستان اسمبلی میں لوگ کس کی بولی بول رہے ہیں، ہم انتخابات کو ملتوی ہونے نہیں دیں گے۔نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں قرارداد منظورکرنے والو دیکھ لو، قوم تمہاری قرارداد کو مسترد کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سب جانتے ہیں الیکشن ہو گا تو ن لیگ ہی کامیاب ہو گی، الیکشن سے جھوٹا خان اور دوسری جماعتیں بھی ڈر رہی ہیں، یہ پارٹیاں اس لیے ڈررہی ہیں کہ انہیں پتا ہے کہ انہیں الیکشن میں شکست ہو گی۔نواز شریف نے کہا کہ انتخابات کی بھرپور تیاری کریں اور الیکشن میں مہریں پوری لگنی چاہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…