جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

اعلی عدلیہ کے ریٹائرڈ ججز پر مشتمل عبوری حکومت کا قیام ،لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر فیصلہ سنا دیا

datetime 24  مئی‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی)لاہورہائیکورٹ نے اعلی عدلیہ کے ریٹائرڈ ججز پر مشتمل عبوری حکومت کے قیام کے لیے دائر درخواست خارج کردی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے غازی علم الدین کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں موثر نظام حکومت

قائم نہیں ہو سکا، عدالتوں نے ضیا الحق اور پرویز مشرف کو بھی حکومتیں کرنے کی اجازت دی ہے۔ پاکستان میں آئندہ دس برسوں کے لیے ریٹائرڈ ججز پر مشتمل عبوری حکومت قائم کی جائے۔ عدالت صوبائی اور وفاقی محکموں میں ریٹائرڈ ججز کا تقرر کرے، جوڈیشل حکومت کے قیام کے لیے عوامی ریفرنڈم کرانے کا حکم دیا جائے۔ عدالت عالیہ نے درخواست گزار کی جانب سے عدم پیروی کے باعث درخواست خارج کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…