ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

پٹھوں کی کمزوری سردرد کا باعث بنتی ہے

datetime 4  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) پریشانی اور ذہنی دباو¿ میں اکثرلوگ سر درد کا شکار ہوجاتے ہیں جو بعض اوقات ہائی بلڈ پریشر اور برین ہیمرج کا باعث بن جاتا ہے اسی حوالے سے کی گئی ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ پریشانی میں سر میں اٹھنے والا سردرد دراصل کندھوں اور گردن کے پٹھوں میں کمزوری کے باعث ہوتا ہے۔ڈنمارک میں کی جانے والی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ پریشانی کے باعث اکثر سر درد کا شکار ہوتے ہیں ان میں سے 26 فیصد افراد گردن اور پٹھوں کی کمزوری کی وجہ سے سر میں درد کی شکایت کرتے ہیں۔ اس تحقیق کے بانی ڈنمارک ہیڈیک سینٹر کے فزیو تھراپسٹ بی جارن ایچ میڈسن کا کہنا ہے کہ اس بات کی ضرورت ہے کہ اس پر مزید تحقیق کی جائے کہ سر درد کا پٹھوں اورہڈیوں کے اثرات سے کتنا گہرا تعلق ہے تاہم پٹھوں کو مضبوط کرنے والی ٹریننگ سے سر درد سے نجات پائی جاسکتی ہے۔گزشتہ تحقیق میں کہا گیا تھا کہ پٹھوں کی کمزوری اور پریشانی میں ہونے والے سر درد سے گہرا تعلق ہے اور اس مطالعے نے اس میں مزید روشنی ڈالی ہے۔ تحقیق میں شامل ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پریشانی میں ہونے والے سردرد میں مریض محسوس کرتا ہے کہ کوئی ربر بینڈ زور سے اس کے سر کے گرد باندھ دیا گیا ہے اور سر میں ہروقت ہلکا درد محسوس ہوتا رہتا ہے تاہم سر درد کی دو اقسام (کلسٹر اور مائگرین) کے دوران درد زیادہ شدت سے محسوس ہوتا ہے۔ کلسٹر سردرد عام طور پر شدید نزلہ یعنی سانس اور ناک کے بہنے سے ہوتا ہے جب کہ مائگرین سر میں تیزی سے ارتعاش اور الٹیوں کی وجہ سے ہوتا ہے جس کے باعث سر میں شدید درد اٹھتا ہے۔

مزید پڑھئے:خواتین میں کچھ ایسی بیماریاں جو بتانے میں ہچکچاتی ہیں

تحقیق کے دوران 60 ایسے مریضوں کو شامل کیا گیا جنہیں پریشانی کے باعث سردرد ہوتا تھا اور30 صحت مند لوگوں کو شامل تحقیق کیا گیا جس سے یہ بات سامنے آئی کہ ان 30 صحت مند افراد میں سے صرف 3 افراد کو مائیگرینز کا سردرد ہوا جب کہ اس دوران جب انہوں نے سر پیچھے کی جانب جھکایا تو گردن کے ایکسٹینسر پٹھوں اور جب آگے کی جانب جھکایا تو ’نیک فلیکسر‘ پٹھوں کا جائزہ لیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ 26 فیصد صحت مند افراد میں پٹھے پریشانی میں سر درد رکھنے والے افراد سے زیادہ مضبوط پائے گئے۔میڈسن کاکہنا ہے کہ لیپ ٹاپ، کمپیوٹراور ٹیبلٹ پر زیادہ دیر بیٹھنے سے بھی گردن اور کندھے کے پٹھوں پر اثر پڑتا ہے جس سے سر میں درد بھی بڑھ جاتا ہے تاہم اسے کندھوں کے پٹھوں کو مضبوط کرنے والی مشقوں سے اس پر قابوپایا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…