جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ممبئی حملوں کے حوالے سے انٹرویو میں نوازشریف کے مبینہ اعترافات ،طویل خاموشی کے بعد مسلم لیگ ن کا باضابطہ ردعمل سامنے آگیا،دھماکہ خیز اعلان

datetime 13  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان نے ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ (ن) کے بیان کو بھارتی میڈیا نے توڑ مروڑ کر پیش کیا،انٹرویو سے متعلق حقائق گمراہ کن انداز میں بیان کئے گئے ،بدقسمتی سے پاکستانی میڈیا کے ایک حصے نے بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈہ کو دانستہ غیر دانستہ اچھالا،انٹرویو کی تفصیلات جانے بغیر اپنی مرضی کے حصے کو پیش کیا گیا ۔

اتوار کو ترجمان مسلم لیگ (ن) نے اپنے وضاحتی بیان میں کہاکہ قائد مسلم لیگ (ن) کے بیان کو بھارتی میڈیا نے توڑ مروڑ کر پیش کیا،انٹرویو سے متعلق حقائق گمراہ کن انداز میں بیان کئے گئے۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نے انگریزی روزنامے کو انٹرویو دیا تھا۔بدقسمتی سے پاکستانی میڈیا کے ایک حصے نے بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈہ کو دانستہ غیر دانستہ اچھالا،انٹرویو کی تفصیلات جانے بغیر اپنی مرضی کے حصے کو پیش کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر بھی نواز شریف کا انٹرویو غلط انداز میں پیش کیا گیا ۔ نواز شریف نے 1998 میں ملکی سلامتی سے متعلق مشکل فیصلہ کیا ۔ انہوں نے غیر ملکی دباؤ کے باوجود پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔ قومی سلامتی سے متعلق کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ۔ترجمان کے مطابق شہباز شریف کے آئندہ الیکشن میں کردار کے حوالے سے بیان بھی مسخ کرکے پیش کیا گیا ،شہباز شریف پارٹی صدر ہیں انکی کارکردگی کے سب معترف ہیں ،آئندہ الیکشن میں شہباز شریف کے کردار پر کسی شک نہیں ہونا چاہیے۔ترجمان نے کہاکہ شہباز شریف ابھی سے پارٹی منشور ملک کے کونے کونے تک پھیلا رہے ہیں۔  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان نے ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ (ن) کے بیان کو بھارتی میڈیا نے توڑ مروڑ کر پیش کیا،انٹرویو سے متعلق حقائق گمراہ کن انداز میں بیان کئے گئے ،بدقسمتی سے پاکستانی میڈیا کے ایک حصے نے بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈہ کو دانستہ غیر دانستہ اچھالا،

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…