جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

ممبئی حملہ کیس میں تعطل کیوں ہوا،بھارت نے اس کیس کو کس کام کیلئے استعمال کیا؟نوازشریف کے بیان اور اس پر بھارتی ردعمل کے بعد چوہدری نثار بھی میدان میں آگئے

datetime 13  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد(یواین پی)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ بھارتی عدم تعاون اور ہٹ دھرمی ممبئی حملہ کیس کی پیش رفت میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی، میاں نواز شریف کے بیان اور اس پر بھارت کی طرف سے ردعمل پر چوہدری نثار علی خان نے وضاحتی بیان میں کہاکہ میں پوری ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ ممبئی حملوں کے حوالے سے پاکستان میں چلائے جانے والے کیس میں تعطل اور سست روی پاکستان کی وجہ سے

نہیں بلکہ ہندوستان کی طرف سے عدم تعاون اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہوئی۔ بطور وزیرِ داخلہ اس کیس کے تمام مراحل سے مکمل طور پرآگاہ ہوں کیونکہ ایف آئی اے اس کیس کی تحقیقات کر رہا تھا جو کہ وزارتِ داخلہ کا ماتحت ادارہ ہے۔ تمام حالات و واقعات اور کوائف کو سامنے رکھتے ہوئے یہ بات واضح ہے کہ ہندوستان کی دلچسپی اس واقعے کی صاف اورشفاف تحقیقات اور اسے منطقی انجام تک پہنچانے میں نہیں بلکہ وہ اسے اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتا تھا۔ بھارتی حکومت نے اس واقعے کو بین الاقوامی طور پر پاکستان کو بدنام کرنے کے آلہ کار کے طور پر استعمال کیا جو وہ آج تک کر رہی ہے۔ یہ واقعہ ہندوستان میں ہوا اور اس کے نوے فیصد شواہد اور حقائق ہندوستان کے پاس تھے۔ہماری تمام تر کوششوں کے باوجود بھی بھارتی حکومت متعلقہ شواہد ہمارے تحقیقاتی ادارے کے ساتھ شیئر کرنے سے گریزاں تھی۔ یہی نہیں بلکہ وہ تو ہماری عدالتوں کی جانب سے قائم کی گئی کمیٹی سے تعاون کے لئے بھی تیار نہیں تھی۔ پہلے مرحلے میں تو اس کمیٹی کو ہندوستان آنے تک کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس کے بعد مختلف حیلوں بہانوں سے انہوں نے وہ تمام “شواہد اور حقائق ” جو ان کے پاس موجود تھے پاکستان کے ساتھ شیئر کرنے سے صاف انکار کر دیا۔

اجمل قصاب جو اس واقعے کا واحد زندہ ثبوت تھااس کو کمال پھرتی سے پھانسی گھاٹ پر پہنچا دیا گیا۔ بھارتی حکومت کی اس کیس کی تہہ تک پہنچنے میں عدم دلچسپی کی اس سے بڑی مثال اور کیا ہو سکتی ہے کہ ہماری تحقیقاتی ٹیم کو اس کیس سے منسلک واحد ثبوت سے سوالات کرنے کا موقع تک فراہم نہیں کیا گیا۔ ایک ایسا ملک جہاں پھانسی کی سزا سے متعلق کیسز سالہا سال التوا کا شکار رہتے ہیں وہاں ایک انتہائی اہم کیس کے واحد ثبوت

کو انتہائی سرعت اور پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پھانسی پر لٹکا کر منظر عام سے ہٹا دیا گیا تاکہ اصل حقائق منظر عام پر آنے کا باب مکمل طور پر بند کر دیا جائے اور ممبئی حملہ کیس کو دنیا میں کسی عدالتی یا انصاف کی بنیادوں پرنہیں بلکہ سیاسی بنیادوں پر “Pakistan bashing ” کا ذریعہ بنا دیا گیا۔ بھارتی حکومت سے اس کیس میں تعاون کی بارہادرخواستیں اور انکی طرف سے عدم تعاون اور ہٹ دھرمی ریکارڈ پر ہے۔

یہ بات بھی ریکارڈ پر ہے کہ ہم نے دہشت گردی کے ہر واقعے پر انفارمیشن شیئرنگ کے حوالے سے ہندوستان کو مکمل تعاون فراہم کیا ہے جبکہ پاکستان کے اندر دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقات، دہشت گردوں کے معاونوں اور سرپرستوں کو بے نقاب کرنے کی کوششوں اور کل بھوشن یادیو جیسے واقعات پر ہندوستان کی جانب سے ہمیشہ ہٹ دھرمی اورعدم تعاون کا مظاہر ہ کیا جاتا رہا ہے۔ ممبئی حملوں کے حوالے سے پاکستان کی طرف سے تعاون کی ایک ایک درخواست، خط اور اعلان ریکارڈ پر ہے اور ایف آئی اے کے پاس محفوظ ہے جبکہ ہندوستان کی جانب سے عدم تعاون، عدم دلچسپی، حیل و حجت اور ہٹ دھرمی بھی ریکارڈکا حصہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…