جمعہ‬‮ ، 07 جون‬‮ 2024 

آزادکشمیر کی سیر کو گئے 25سے زائد سیاح موت کے منہ میں چلے گئے بھارتی فوج نے فائرنگ نہیں کی اور نہ ہی تودہ گرا بلکہ۔۔انتہائی افسوسناک خبر آگئی

datetime 13  مئی‬‮  2018

آٹھ مقام( آن لائن )نہر کا پل ٹوٹنے سے طلبہ سمیت26 سیاح ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، ضلعی انتظامیہ غائب۔ پاک فوج کے جوان جاثے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں میں مصروف ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی علاقہ وادی نیلم میں کنڈل شاہی کے قریب نالہ جاگراں پر بنے معلق پل پر لاہور پاکستان سے تعلق رکھنے والے سیاح سیلفیاں بنا رہے تھے کہ پل ٹوٹ کر نالہ جاگراں میں جا گرا ہے ۔ عینی شاہدین کے

مطابق 40 کے قریب سیاح پل پر کھڑے تھے کہ پل کے ٹوٹنے کی وجہ سے تمام سیاح نہر میں جا گرے ہیں۔ پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے تمام افراد بہہ گئے ہیں۔ ضلع آٹھمقام کی پولیس موقع پر فوری پہنچ گئی ہے اور نعشوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ مقامی لوگوں نے سیاحوں کو بچانے کی بھرپور کوششیں کی لیکن پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے کامیابی نہیں ہو سکی ہے ۔ پولیس کے مطابق ریسیکیو جاری ہے اور ڈوبنے والوں کے نام ایڈرس تلاش کئے جا رہے ہیں۔ ڈوبنے والوں کو تعلق لاہور فیصل آباد صوبہ پنجاب پاکستان سے تعلق ہے۔ پورے ضلع میں ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ حادثہ اتوار کی صبح ساڑھے دس بجے کے قریب پیش آیا ہے ۔ طلباء کا تعلق ڈینٹل انسٹیوٹ آف ٹیکنکل کالج فیصل آباد سے تھا۔ مقامی لوگوں کے مطابق 40 کے قریب سیاح پل پر کھڑے تھے۔ جن میں چار سیاحوں کو زخمی حالت میں نکالکر طبی امداد کے لئے ایم ڈی ایس چمبر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اتوار کے دن چھٹی ہونے کی وجہ سے ضلعی آفیسران موقع پر موجود نہیں تھے۔ جبکہ جو موجود تھے وہ بھی قائم مقام صدر کے پروٹوکول میں مصروف رہے ہیں۔ پولیس بھی دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد موقع پر پہنچی ہے ۔ جاں بحق ہونے والون کے نام ایڈرس کی تلاش کے لئے انتظامیہ نے مقامی گیسٹ ہاؤسز سے ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے۔ 26 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ حکومتی اور انتظامی غفلت پر عوام نے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ سابق وزیر تعلیم میاں عبدالوحید نے مقامی لوگوں کے ہمراہ نعشوں کی تلاش کے لئے متحرک کردار ادا کر رہے ہیں ۔ دریں اثنا پاک فوج بھی ریسکیو کے لئے موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

موضوعات:



کالم



سنگ دِل محبوب


بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…