جمعرات‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2026 

عمران خان غیر ذمہ دار شخص ہیں ، اس وقت جنرل(ر) کیانی نے مجھے کس کام سے منع کیا تھا؟بریگیڈیئر(ر)مظفررانجھا بھی میدان میں آگئے،بڑا مطالبہ کردیا

datetime 5  مئی‬‮  2018 |

لاہور(سی پی پی) بریگیڈیئر (ر)مظفر رانجھا نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے الیکشن میں (ن)لیگ کو فوجی معاونت کا الزام مسترد کردیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الزام عائد کیا تھاکہ 2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کو فوج کی مدد حاصل تھی۔عمران خان نے پنجاب کے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے موجودہ سربراہ اور ملٹری انٹیلی جنس پنجاب کے سابق سربراہ بریگیڈیئر (ر)مظفر رانجھا پر الزام لگایا تھا

کہ انہوں نے 2013 کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی فتح کو یقینی بنایا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب بریگیڈیئر (ر)مظفر رانجھا نے 2013 کے انتخابات میں عمران خان کی جانب سے (ن)لیگ کو فوج کی معاونت کیالزام کی سختی سے تردید کی۔مظفر رانجھا نے عمران خان کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا اور کہاکہ عمران خان غیر ذمہ دار شخص ہیں جو فوج پر انتخابات میں اثرانداز ہونے کا الزام لگا رہے ہیں، فوج بحیثیت ایک ادارہ کام کرتا ہے، ایک بریگیڈیئر اپنے لیے کچھ نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ 2013 کے انتخابات میں فوج کا کوئی کردار نہیں تھا، اس وقت کے آرمی چیف جنرل کیانی نے سختی سے منع کیا تھا کہ سیاسی معاملات میں کوئی مداخلت نہیں کرنا ہے۔مظفر رانجھا کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہے تھے جس میں کامیابیاں مل رہی تھیں۔بریگیڈیئر (ر)مظفر رانجھا نے عمران خان کے الزام پر خصوصی جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بیان حلفی جمع کرائیں میں بھی بیان حلفی دوں گا، جو بھی غلط نکلے اسے سخت سزا دی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…