جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

سیکرٹری بلدیات سندھ کے پرسنل سیکرٹری کے دوران تفتیش سنسنی خیزانکشافات ، رمضان سولنگی نے کرپشن میں ملوث افسران کے نام بھی بتا دیے

datetime 5  مئی‬‮  2018 |

کراچی(آن لائن)سیکریٹری بلدیات سندھ کے پرسنل سیکریٹری رمضان سولنگی نے دوران تفتیش زبان کھول دی۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈی ایم سیز محکمہ بلدیات کو ماہانہ کروڑوں روپے بھتا دیتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کی زیرِ حراست رمضان سولنگی نے محکمہ بلدیات میں ہونے والی کرپشن میں ملوث اہم افراد کے نام بتادیے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈی ایم سی جنوبی سے ہر ماہ ایک کروڑ روپے آتے ہیں، ڈی ایم سی ویسٹ سے ماہانہ ساڑھے تین کروڑ روپے جمع

کرائے جاتے ہیں ، سندھ کی ہر ڈسٹرکٹ کونسل اور میونسپل کمیٹی سے ماہانہ لاکھوں روپے آتے ہیں۔رمضان سولنگی نے کہا کہ وزیر بلدیات کے فرنٹ مین کے نام پر مختلف کاغذی کمپنیاں قائم ہیں۔ ٹی ایم او، انجینئر اور اکاؤنٹنٹ ایم پی ایز کی سفارش پر لگائے جاتے ہیں۔ افسران کی تعیناتی لوکل گورنمنٹ بورڈ کے سیکریٹری انیس دستی کے ذمے تھی جنہیں حال ہی میں ڈی سی حیدرآباد تعینات کیا گیا ہے ، وزیر بلدیات نے انیس دستی کو اہم ٹاسک دے کر حیدرآباد بھیجا ہے۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…