اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم کے لیے نام پر اتفاق ہو گیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نگران وزیراعظم کے لیے دو ناموں پر اتفاق ہو گیا ہے، نگران وزیراعظم کی نامزدگی کا معاملہ نوے فیصد طے پا چکا ہے،
وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی متوقع ملاقات میں نگران وزیراعظم کا نام بتانے کے حوالے سے تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ 15 سے 28 مئی کے درمیان وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان دوبارہ ملاقات ہو گی۔ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان معاملات خود طے کرنے پر اصولی اتفاق ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلی بار کی طرح اس بار نگران وزیراعظم کا فیصلہ یہ خود ہی کریں گے کسی صورت پارلیمانی کمیٹی یا پھر الیکشن کمیشن کی جانب یہ معاملہ نہیں جانے دیا جائے گا۔ ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن رہنما خورشید شاہ کے درمیان اس بات پر مفاہمت ہو چکی ہے کہ 15 مئی سے 28 مئی کے درمیان دونوں میں دوبارہ ملاقات ہو گی اور اس موقع پر ہی نگران وزیراعظم کے نام کا حتمی فیصلہ کرکے اعلان کیا جائے گا۔ نگران وزیراعظم کے لیے نام پر اتفاق ہو گیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نگران وزیراعظم کے لیے دو ناموں پر اتفاق ہو گیا ہے، نگران وزیراعظم کی نامزدگی کا معاملہ نوے فیصد طے پا چکا ہے، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی متوقع ملاقات میں نگران وزیراعظم کا نام بتانے کے حوالے سے تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ 15 سے 28 مئی کے درمیان وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان دوبارہ ملاقات ہو گی۔