اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیش کردہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ،احتساب عدالت میں تہلکہ خیز انکشافات

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی )مریم نوازنے جن ٹرسٹ ڈیڈزکو اصل کہہ کرجے آئی ٹی میں جمع کرایا وہ جعلی ثابت ہوگئیں ہیں ۔بد ھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن رٹائرڈ محمد صفدر کیخلاف ایون فیلڈ پراپرٹیزریفرنس کی سماعت ہوئی۔موسم کی خرابی کے باعث مریم نواز کے وکیل امجد پرویز بھی اسلام آباد نہ پہنچ پائے ،جس کے باعث امجدپرویزکے ایسوسی ایٹ نسیم ثقلین نے مریم نواز کی جانب سے پاور آف اٹارنی جمع کرادیا ،

جبکہ امجد پرویز کی عدم موجودگی میں میاں نسیم ثقلین مریم نواز کی جانب سے پیش ہوئے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے نواز شریف پبلک آفس ہولڈ کرتے ہوئے لندن فلیٹس کے مالک تھے،انہوں نے نیلسن اور نیسکول لمیٹڈ کے ذریعے بے نامی دار کینام پر فلیٹس خریدے،ملزمان لندن جائیداد کی خریداری کے ذرائع بتانے میں ناکام رہے،مریم نوازنے جن ٹرسٹ ڈیڈزکو اصل کہہ کرجے آئی ٹی میں جمع کرایا وہ جعلی ثابت ہوئیں۔تفتیشی افسر نے کہا کہ مریم،حسن اورحسین نوازبے نامی دارہوتے ہوئے جرم کے ارتکاب میں نوازشریف کے مدد گاررہے،تحقیقات سے ظاہرہوتا ہے کہ ملزمان کرپشن اورکرپٹ پریکٹسزمیں ملوث پائے گئے، کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز نیب آرڈیننس 1999کے تحت قابل گرفت جرم ہے،۔تفتیشی افسر نے کہا کہ گواہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے والی دستاویزات سے متعلق گواہی نہیں دے سکتا،جے آئی ٹی نے آئی ٹی ایکسپرٹ رابرٹ ریڈلے رپورٹ کی روشنی میں رائے قائم کی۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…