جمعرات‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2026 

سول ،فوجی ملازمین کی تنخواہ میں 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کا اعلان ،ہاؤس رینٹ الاؤنس میں بڑا اضافہ،پنشن کی حد بھی بڑھادی گئی، بجٹ کی تفصیلات 

datetime 27  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے یکم جولائی 2018 سے سول ،فوجی ملازمین کی تنخواہ میں 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کا اعلان کرتے ہوئے تمام پنشنر ز کے لئے دس فیصد اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں پچاس فیصد اضافہ کر دیا ہے جبکہ پنشن کی کم سے کم حد 6 ہزار سے بڑھا کر10ہزار روپے کردی گئی ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ یکم جولائی 2018 سے سول ،فوجی ملازمین کی تنخواہ میں 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کیا گیا ہے،

تمام پنشنرز کے لیے بھی 10 فیصداضافہ کیا گیاہے، ہاؤس رینٹ الاؤنس میں بھی پچاس فیصد اضافہ کیا گیاہے، پنشن کی کم سے کم حد 6 ہزار سے بڑھا کر10ہزار روپے کردی گئی ہے، فیملی پنشن کو 4500 روپے سے بڑھا کر 7500 کردیا گیا ہے، 75 سال سے زائد عمر کے پنشنرز کے کیلئے کم از کم پنشن 15 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ٗ اسٹاف، کار ڈرائیور، ڈسپیچ رائیڈرز کیلیے اوور ٹائم الاؤنس 40 روپے فی گھنٹہ سے بڑھ کر 80 روپے فی گھنٹہ ہوگا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے لیے گھر، موٹرسائیکل خریدنے کے لیے ایڈوانس کی مد میں 12 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، سینئر آفیسرز پرفارمنس الاؤنس کے لیے 5 ارب مختص کیے گئے ہیں۔مشیر خزانہ کا بجٹ تقریر میں کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے مختص فنڈ کو 124 ارب 70 کروڑ کردیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے یکم جولائی 2018 سے سول ،فوجی ملازمین کی تنخواہ میں 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کا اعلان کرتے ہوئے تمام پنشنر ز کے لئے دس فیصد اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں پچاس فیصد اضافہ کر دیا ہے جبکہ پنشن کی کم سے کم حد 6 ہزار سے بڑھا کر10ہزار روپے کردی گئی ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ یکم جولائی 2018 سے سول ،فوجی ملازمین کی تنخواہ میں 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کیا گیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…