جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

الیکشن کے بعد ہمارے بغیر کوئی حکومت نہیں بن سکتی،اگربن بھی گئی تو ہم ۔۔۔آصف زرداری نے سنگین دھمکی دے ڈالی

datetime 27  اپریل‬‮  2018 |

لاہور(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات کے بعد ہمارے بغیر کوئی حکومت نہیں بن سکے گی اگر کوئی حکومت بنی بھی تو چل نہیں سکے گی۔پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جس میں عثمان ملک، عاصم بھٹی اور رانا عرفان احمد خاں شامل تھے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات کے بعد ہمارے بغیر کوئی حکومت نہیں بن سکے گی اگر کوئی حکومت بنی بھی تو چل نہیں سکے گی، جس طرح (ن) لیگ کو سینیٹ نہیں لینے دیا اسی طرح ن لیگ کو حکومت نہیں بنانے دوں گا۔شریک چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ 2013ء میں ہمارے ہاتھ باندھ کر الیکشن میں اتارا گیا تھا،2013ء میں ن لیگ کو دھاندلی کی کھلی اجازت تھی مگر اب 2018ء میں ایسی صورت نہیں ہے مسلم لیگ (ن) کو اب آٹے دال کا بھاؤ پتا لگ جائے گا۔آصف زرداری نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو اور میں پنجاب کے ہر ضلع میں جائیں گے، ایک کام بلاول بھٹو کا ہے اور ایک کام میرا ہے، یہ دونوں کام ہی ضروری ہیں، پیپلز پارٹی نے کسانوں اور سرکاری ملازمین کو جو ریلیف دیا تھا انہیں آج بھی یاد ہے لیکن ن لیگ نے 5 برس میں ان دونوں طبقات کو کچھ نہیں دیا، الیکشن میں کسان اور غریب سرکاری ملازمین ن لیگ سے انتقام لیں۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…