جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

رحمان ملک کو سپریم کورٹ میں اونچی آواز میں بات کرنا مہنگا پڑ گیا

datetime 26  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (یوا ین پی)پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کو سپریم کورٹ میں اونچی آواز میں بات کرنا مہنگا پڑ گیا۔ عدالت نے توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا تاہم غیرمشروط معافی مانگنے پر واپس لے لیا۔سپریم کورٹ میں رحمان ملک کے خلاف تنخواہوں اور مراعات کی واپسی کے کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران رحمان ملک نے درخواست گزار محمود اخترنقوی کو بلیک میلر کہا تو انہوں نے الزام کے ثبوت دینے کا مطالبہ کیا۔

بحث و تکرار میں دونوں کی آواز اونچی ہوگئی تو بنچ نے انہیں توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیئے۔چیف جسٹس نے رحمان ملک سے کہا آپ وزیر اور سینیٹر رہے ہیں، عدالت میں کیا اس طرح بات کرتے ہیں۔ رحمان ملک اور محمود اختر نقوی نے غیرمشروط معافی مانگی تو عدالت نے نوٹس واپس لے لئے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رحمان ملک سے دوہری شہریت پر تنخواہ اور مراعات کی واپسی کے حکم پر من و عن عمل ہوگا.



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…