ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

گاڈ فادر کا ایک اور درباری آج اُسی انداز میں نااہل ہوگیا خواجہ آصف کو کس چیز کی سزا ملی؟عمران خان کا لیگی رہنما کی نا اہلی کےبعد ایسا بیان کہ سب حساب برابر کر دیا

datetime 26  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران نے وزیرخارجہ خواجہ آصف کی نااہلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گاڈ فادر کا ایک اور درباری آج اُسی انداز میں نااہل ہوگیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کو چھپانے کے لئے اقامہ کا سہارا لینے والا ایک اور درباری نااہل ہوگیا۔عمران خان نے کہا کہ اللہ الحق ہے، خواجہ آصف نے شوکت خانم اسپتال کو نشانہ بنایا اور آج وہ نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک بھی بدنام ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ

تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج فیصلہ سناتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف کو نااہل قرار دیا۔عدالتی فیصلے سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بنی گالہ میں عثمان ڈار نے ملاقات کی جس کے دوران چیئرمین تحریک انصاف نے کیس کو جارحانہ انداز میں لڑنے پر عثمان ڈار کو شاباش دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ یہ کیس کسی کی ذات کا نہیں، پاکستان کے مستقبل کا تھا، خواجہ آصف نے ووٹ کے تقدس کو خود پامال کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…