جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

اگر احتساب عدالت سے مجھے سزا ہو یا نہ ہویہ کام ضرورکرنا ،نوازشریف نے اپنے کارکنوں ،پارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری کردیں

datetime 26  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد،سرگودھا(آن لائن ) سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ احتساب عدالت کا فیصلہ جو بھی ہو کسی نے ہمت نہیں ہارنی ، (ن) لیگ کا گراف گرا نہیں بلکہ مزید اوپر گیاہے اس لئے پارٹی کے بیانیے کو عام آدمی تک پہنچائیں ۔ جمعرات کے روز قائد (ن) نواز شریف کی زیر صدارت عوامی نمائندوں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں راولپنڈی ڈویژن کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور سینیٹرز شریک ہوئے

اجلاس میں نوازشریف نے ارکان کو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر احتساب عدالت سے مجھے سزا ہو یا نہ ہو کسی نے ہمت نہیں ہارنی بلکہ ہم سب مل کر پورے پاکستان کو کورکرینگے انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں بھرپور انداز میں مہم چلائی جائے کیونکہ پانامہ فیصلے کے بعد (ن) لیگ کا گراف گرا نہیں بلکہ مزید مضبوط ہوا اور عوام نے مسلم لیگ (ن) کے بیانیے کو پسند کیا ہے اس لئے تمام ارکان عوام میں جائیں اور پارٹی کے بیانیہ کو عام آدمی تک پہنچائیں اور مجھے یقین ہے کہ انشاء اللہ راولپنڈی میں مخالفین کو ہر اس بار بھی شکست دینگے انہوں نے مزید کہا کہ کارکن متحد ہوکر کام کریں اور (ن) لیگ کے بیانیے کو مزید تقویت دیں ۔دریں اثناء سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف 8 مئی کو خوشاب آئیں گے جہاں وہ بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے،ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی سرگودھا ڈویژن کے ضلع خوشاب میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے،گذشتہ روز اس پر مکمل غور و فکر کے بعد 8 مئی 2018 بروز منگل وہ خوشاب میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے،جس میں سرگودھا ،میانوالی اور بھکر سے بھی قافلے شرکت کریں گے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…