جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

دنیا کے سب سے بھاری ترین طیارے کی پاکستان کے بڑے ایئر پورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ،روسی طیارہ انتونوواین سوویت آرمی بھی استعمال کرتی رہی ، حیرت انگیزانکشافات

datetime 21  اپریل‬‮  2018 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بھاری طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پرٹیکنیکل لینڈنگ کرائی گئی، طیارہ کوالالمپور سے دمام جا رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کا سب سے بڑے انجنوں پر مشتمل کارگو طیارے میں اچانک فیول کی کمی پیدا ہوگئی،

جس کے باعث کپتان نے کراچی ایئرپورٹ پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرتے ہوئے ٹیکنیکل لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ اجازت ملنے پر روسی ساختہ ہیوی طیارہ انتونوو این-225 مریا کو باحفاظت کراچی ایئرپورٹ اتار لیا گیا۔ کرچی ایئرپورٹ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیا کا ہیوی ترین طیارہ دوسری بار لینڈ کیا ہے، دو سال قبل بھی دنیا کے ہیوی ترین طیارے نے فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی تھی ۔یہ دنیا کا واحد ایسا طیارہ ہے، جس کا ونگ ایریا بوئنگ 747 طیارہ کے ونگ ایریا سے تقریبا دوگنا ہے، یہ طیارہ دو ایئر کرافٹ یا 10 برطانوی ٹینک لے کر لے اڑان بھر سکتا ہے، طویل عرصہ تک اس کارگو طیارہ کا استعمال سوویت آرمی کی طرف سے کیا گیا تھا، ساتھ ہی اسپیس شپ لے جانے کے لئے بھی اس کارگو طیارہ کا استعمال ناسا کر چکا ہے۔ دنیا کے سب سے بھاری طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پرٹیکنیکل لینڈنگ کرائی گئی، طیارہ کوالالمپور سے دمام جارہا تھا۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا سب سے بڑے انجنوں پر مشتمل کارگو طیارے میں اچانک فیول کی کمی پیدا ہوگئی، جس کے باعث کپتان نے کراچی ایئرپورٹ پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرتے ہوئے ٹیکنیکل لینڈنگ کی اجازت طلب کی ۔اجازت ملنے پر روسی ساختہ ہیوی طیارہ انتونوو این-225 مریا کو باحفاظت کراچی ایئرپورٹ اتار لیا گیا۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…